• اکتوبر 7, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 7, 2026 11:15 صبح
  • پاکستان

کراچی میں لڑکیاں ای بائیکس بھی تیار کرنے لگیں

ایک رات میں 1500 افراد غائب : آسیب زدہ گاؤں کا 200 سال پرانا خوفناک راز آج بھی زندہ

ٹریفک پولیس اہلکاروں کے یونیفارم سفید ہی کیوں ہوتے ہیں؟

جوڑے کی جنگل میں انسٹاگرام لائیو کے دوران خودکشی، اہل خانہ بھی دیکھتے رہے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم تیل کی ترسیل جنگ سے پہلے کی سطح پر کررہے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صحافیوں سے دوران گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے لیے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کوئی نہیں جانتا کہ ایران کو کون چلا رہا ہے؟َ

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے لیڈروں کا دوسرا گروپ بھی جاچکا، میرے لیے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کوئی نہیں جانتا کہ آخر ملک کو کون چلا رہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہم تیل کی ترسیل اس سطح پر کر رہے ہیں جو کہ جنگ سے پہلے کی سطح کے برابر ہے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی وزیر کہہ رہا ہے کہ ہماری کوئی معیشت نہیں ہے اور ہمارے پاس تیل بھی نہیں ہے۔

دوسری جانب امریکی ریاست کیلیفورنیا کے حکام نے صدر ٹرمپ کے اس بیان شدید ردعمل دیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ایران لاس اینجلس اور سان ڈیاگو کو‘تباہ’کر سکتا ہے۔

ٹرمپ نے نیبراسکا میں اپنے حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران امریکہ کے کسی بڑے شہر، جیسے لاس اینجلس یا سان ڈیاگو کو ”تباہ’’کر سکتا ہے۔

حساس معلومات غیر ملکی طاقتوں کو دینے کا الزام، جرمن خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار

اس بیان پر کیلیفورنیا کے ڈیموکریٹک رہنما¶ں اور ان کی اپنی جماعت (ریپبلکن) کے کچھ ارکان کی جانب سے فوری اور سخت تنقید کی گئی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے