• اکتوبر 7, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 7, 2026 12:36 صبح
  • پاکستان

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اگر اسلام آباد آکر احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتی ہے تو رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے۔

اپوزیشن کے وفد کی سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، اپوزیشن کے وفد میں علامہ راجا ناصر عباس، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے،جے یو آئی کی جانب سے سینیٹر کامران مرتضیٰ سمیت دیگر قائدین بھی شریک تھے۔

اپوزیشن کے وفد سے ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات کا حصہ نہیں تھے لیکن ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، حکومت نے مذاکرات کی گنجائش نہیں چھوڑی، جب مذاکرات ہوں تو سیاسی لب ولہجے میں ہونے چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہم نے بھی لانگ مارچ کیے تھے یہ ایک جمہوری حق ہے ، پی ٹی آئی اگر اسلام آباد آکر احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتی ہے تو رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے۔ ملک کے اندر سیاسی حوالے سے میانہ روی کی طرف جانا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا دہشتگردی کے خاتمے کے لیے قومی سطح کی مشاورت ہونی چاہیے، ہمیں اپنے علاقوں کی صورتحال کا بخوبی علم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آئین اور ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم سب محب وطن ہیں۔ تجویز آئی ہے کہ ایک آل پارٹیز کانفرنس کرلی جائے، ہم اپنی اپنی پارٹیوں سے مشاورت کے ساتھ ایک مشترکہ ایجنڈے کے تحت کانفرنس کریں گے۔

جہاں سیاسی عمل روک دیا جائے وہاں انتہا پسند رویے پروان چڑھتے ہیں: علامہ ناصر عباس

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ملکی معاشی اور امن وامان کی صورتحال بہتر نہیں ہے، سیاستدان مسائل کا حل نکالتے ہیں، ہم نے مولانا فضل الرحمان کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے، مولانا صاحب کی طرح ہم بھی ایک متفقہ ایجنڈے کے متقاضی ہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس بولے ہم سب پاکستان کے بیٹے ہیں، وطن کی مشکلات سے لاتعلق نہیں رہ سکتے، جو ایجنڈا مشاورت سے بنے گا اس میں پورے پاکستان کےمسائل کا حل ہو گا، ہم سب مل کر مشترکہ سیاسی جدوجہد کریں گے، جہاں سیاسی عمل روک دیا جائے وہاں انتہا پسند رویے پروان چڑھتے ہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کو مسترد کر دیا ہے، مولانا کے مطابق کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی مسائل کا حل نہیں۔

10اگست کو عمران خان کے طبی معائنےکی رپورٹ سامنے آگئی، میڈیکل بورڈ نے انزائٹی لیول تھری پلس قرار دیا

وزیراعظم اور صدر مملکت کی ملاقات،کسی بھی آئینی و قانونی اقدام سےقبل مشاورت کا عمل جاری رکھنے پراتفاق

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

وزیر اعظم کا علاقائی صورتحال کے تناظر میں گیس کی بلاتعطل درآمد یقینی بنانے پر زور

وزارت اطلاعات نے مکہ معاہدے پر غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹس کو مسترد کردیا

پشاور ہائیکورٹ نے لانگ مارچ سے متعلق درخواست پر عبوری ریلیف دینے سے انکار کردیا

معاہدے پر اتفاق ہوچکا تھا، دستخط سے کچھ دیر پہلے سہیل آفریدی کے مطالبات نے سب ختم کردیا، طلال چوہدری

نواب شاہ کے رہائشی 50 سالہ مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

مارچ اور دھرنے ختم کریں گے تو آپ کے ساتھ بات ہوگی، وزیراعظم کی ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش

میر رضا کیس: سینئر پولیس افسران نے جوڈیشل کمیشن کے سوالات کے جواب جمع کرا دیئے

ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید

یمن میں سعودی افواج لڑ رہی ہیں، پاکستان کی افواج سپورٹ کا کردار ادا کررہی ہیں: وزیر دفاع

تازہ ترین

• 5 منٹ پہلے 10اگست کو عمران خان کے طبی معائنےکی رپورٹ سامنے آگئی، میڈیکل بورڈ نے انزائٹی لیول تھری پلس قرار دیا

• 5 منٹ پہلے پی ٹی آئی اسلام آباد آکر احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتی ہے تو رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے: مولانا فضل الرحمان

• 36 منٹ پہلے وزیراعظم اور صدر مملکت کی ملاقات،کسی بھی آئینی و قانونی اقدام سےقبل مشاورت کا عمل جاری رکھنے پراتفاق

• 3 گھنٹے پہلے پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

• 3 گھنٹے پہلے جرمنی کے سابق انٹیلیجنس سربراہ جاسوسی اور غداری کے الزامات میں گرفتار

جرمنی کے سابق انٹیلیجنس سربراہ جاسوسی اور غداری کے الزامات میں گرفتار

• 4 گھنٹے پہلے اس پھل کو آخر جاپانی پھل کیوں کہا جاتا ہے؟ صحت کیلئے اس کے فوائد بھی جانیں

اس پھل کو آخر جاپانی پھل کیوں کہا جاتا ہے؟ صحت کیلئے اس کے فوائد بھی جانیں

• 4 گھنٹے پہلے حکومت مذاکرات کیلئے رابطہ کرے تو مثبت جواب دیا جائے: محمود اچکزئی نے اپوزیشن کو ہدایات جاری کردیں

حکومت مذاکرات کیلئے رابطہ کرے تو مثبت جواب دیا جائے: محمود اچکزئی نے اپوزیشن کو ہدایات جاری کردیں

• 4 گھنٹے پہلے بھارت: اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج، پولیس نے راہول گاندھی کو حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا

بھارت: اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج، پولیس نے راہول گاندھی کو حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے