• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 11:30 شام
  • پاکستان

ٹریفک پولیس اہلکاروں کے یونیفارم سفید ہی کیوں ہوتے ہیں؟

جوڑے کی جنگل میں انسٹاگرام لائیو کے دوران خودکشی، اہل خانہ بھی دیکھتے رہے

پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

(6 اکتوبر 2026): جرمن خفیہ ایجنسی بی این ڈی کے سابق سربراہ آگسٹ ہیننگ کو حساس معلومات غیر ملکی طاقتوں کو دینے کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ آگسٹ ہیننگ 1998 سے 2005 تک خفیہ ایجنسی بی این ڈی کے سربراہ رہے، ان پر جاسوسی، غداری اور غیر ملکی انٹیلیجنس سروسز کیلیے کام کرنے کا الزام ہے۔

آگسٹ ہیننگ کے سابق چیف آف اسٹاف کو بھی غداری میں مدد کے شبے میں گرفتار کیا گیا۔ معاون پر الزام ہے کہ اس نے اپنے عہدے کا غیر استعمال کرتے ہوئے حساس معلومات حاصل کیں اور اپنے سابق باس کو فروخت کیں۔

پراسیکیوٹرز کے مطابق آگسٹ ہیننگ نے حساس معلومات اپنے نجی کام میں استعمال کیں جس میں ایک غیر ملکی جاسوس کیلیے بریفنگ تیار کرنا، اور ایک اور غیر ملکی انٹیلیجنس سروس کے ایجنٹ کو معلومات دینا شامل ہے۔

پارلیمنٹ کی انٹیلیجنس نگرانی کمیٹی کے چیئرمین مارک ہینرکمین نے ایک بیان میں کہا کہ جرمنی رازوں سے غداری کو برداشت نہیں کرے گا، جو بھی ہماری جمہوریت کے دشمنوں کے ساتھ اتحاد کرے گا اسے بے نقاب کیا جائے گا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے