• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 9:31 شام
  • پاکستان

تجربے کے دوران میزائل کے مختلف ذیلی نظاموں کے اضافی تکنیکی پیرامیٹرز کی بھی توثیق کی گئی، آئی ایس پی آر

پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح-4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح-4 توسیعی ورژن جدید ایویونکس اور جدید ترین نیوی گیشن سسٹمز سے لیس ہے، جو طویل فاصلے تک اہداف کو انتہائی درستی اور مؤثر انداز میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ تجربے کے دوران میزائل کے مختلف ذیلی نظاموں کے اضافی تکنیکی پیرامیٹرز کی بھی توثیق کی گئی، جس کا مقصد درستی میں بہتری اور نظام کی بقا کی صلاحیت کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کامیاب تجربے کا مشاہدہ پاک فوج کے سینئر افسران، سائنس دانوں اور میزائل تیار کرنے والے ادارے کے انجینئرز نے کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اور تینوں سروسز چیفس نے فتح-4 توسیعی ورژن کے کامیاب تجربے پر مبارک باد دی ہے۔

اعلیٰ عسکری قیادت نے اس اہم سنگ میل کے حصول میں کردار ادا کرنے والے سائنس دانوں، انجینئرز اور تمام متعلقہ افراد کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے