• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 8:14 شام
  • پاکستان

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے انسانیت کی بقا اور دیگر خطرات کے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اس حوالے سے چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے زور دیا ہے کہ عالمی معاشرے کو اے آئی کے لاتعداد معاشی و ٹیکنالوجیکل فوائد کے حصول کے لیے مخصوص ضمنی منفی اثرات کو قبول کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

ایک انٹرویو کے دوران سام آلٹمین نے اے آئی کے شعبے میں تیزی سے ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بڑے پیمانے پر عوام تک اس ٹیکنالوجی کی رسائی اور سسٹمز پر کنٹرول سے خطرات کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو اس ٹیکنالوجی کے فوائد کے لیے چند خراب چیزوں کو تسلیم کرلینا چاہیے۔

سام آلٹمین نے کمپنی کے ملازمین سے میٹنگ کے دوران کہا کہ ہمیں اے آئی کی تیاری پر کام کو سست کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تباہ کن خطرات کی روک تھام ضروری ہے مگر روزمرہ کے منفی اثرات کا سامنا ضرور ہوگا تاہم اس ٹیکنالوجی کے فوائد ان اثرات کو ختم کر دیں گے۔

اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ معاشرے کو اے آئی کو منفی اثرات کو برداشت کرنا ہوگا تاکہ اس ٹیکنالوجی میں پیشرفت کے ساتھ ساتھ عوام تک اس کی رسائی برقرار رہ سکے۔

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں اوپن اے آئی اور اس کی حریف کمپنی انتھروپک نے زور دیا تھا کہ کمپنیاں جدید ترین اے آئی ماڈلز کی تیاری کی دوڑ کو کچھ سست کر کے حفاظتی معیارات پر زیادہ سرمایہ کاری کریں۔

امریکی قانون سازوں کی جانب سے خطرات کے حوالے سے اے آئی کمپنیوں پر تنقید کی گئی جبکہ انتھروپک کے چیف ایگزیکٹو نے داریو اموڈے نے اے آئی کی ترقی کی رفتار فوری طور پر سست کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا نہ ہوا تو 6 سے 12 مہینوں میں باغی اے آئی ایجنٹس انٹرنیٹ کو ہائی جیک کرسکتے ہیں، جس سے کھربوں ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے۔

اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین اور ایلون مسک کی جانب سے بھی اس ٹیکنالوجی میں پیشرفت کی رفتار کو سست کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اے آئی میں پیشرفت کے حوالے سے موجود خدشات کو مسترد کرتے ہوئے اسے سازش اور افواہ قرار دیا۔

جلد صارفین پرانے اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ کو بالکل بھی استعمال نہیں کرسکیں گے

گاڑیوں کی یو ایس بی پورٹ میں فون بہت زیادہ سستی سے چارج کیوں ہوتا ہے؟

گوگل نے جیمنائی میں میپس ٹول کا اضافہ کر دیا

واٹس ایپ کے نئے ریسٹریکٹڈ چیٹ فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ جانیں

اے آئی چیٹ بوٹس لوگوں کی ذہانت میں کمی لانے کا باعث بن رہے ہیں، تحقیق

گوگل کروم استعمال کرتے ہیں تو اسے فوری اپ ڈیٹ کرلیں

گوگل نے اپنا نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

انسٹا گرام میں ایسا اے آئی اسسٹنٹ متعارف جو آپ کو ریلز ویڈیو پوسٹ کرنا سیکھائے گا

واٹس ایپ میں بچوں کے تحفظ کیلئے نئے پیرنٹل ٹولز کا اضافہ

اوپن اے آئی نے اپنا اے آئی ایجنٹ ڈاٹس متعارف کرا دیا

بل گیٹس اے آئی ٹولز کو کن مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں؟

اوپن اے آئی کا حفاظتی خدشات کے پیش نظر نیا اے آئی ماڈل لانچ نہ کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین

• 10 منٹ پہلے دنیا کو اے آئی کے فوائد تک رسائی کیلئے کچھ منفی اثرات کو قبول کرلینا چاہیے، سام آلٹمین

• 60 منٹ پہلے پی ٹی آئی لانگ مارچ سہیل آفریدی کی قیادت میں کرک سے کوہاٹ کی جانب رواں دواں

پی ٹی آئی لانگ مارچ سہیل آفریدی کی قیادت میں کرک سے کوہاٹ کی جانب رواں دواں

• 2 گھنٹے پہلے جلد صارفین پرانے اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ کو بالکل بھی استعمال نہیں کرسکیں گے

• 2 گھنٹے پہلے حکومتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مذاکرات کے حتمی ڈرافٹ پر اتفاق نہ ہوسکا: بیرسٹر گوہر

حکومتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مذاکرات کے حتمی ڈرافٹ پر اتفاق نہ ہوسکا: بیرسٹر گوہر

• 3 گھنٹے پہلے کراچی: جعلی کمپنیوں کے ذریعے 3 ارب 26کروڑ کے انٹرنیٹ راؤٹرز درآمد کیے جانے کا انکشاف

کراچی: جعلی کمپنیوں کے ذریعے 3 ارب 26کروڑ کے انٹرنیٹ راؤٹرز درآمد کیے جانے کا انکشاف

• 3 گھنٹے پہلے برسوں سے کباڑ کا کام کرنے والا شخص اچانک کروڑ پتی بن گیا

برسوں سے کباڑ کا کام کرنے والا شخص اچانک کروڑ پتی بن گیا

• 3 گھنٹے پہلے طب کا نوبیل انعام دماغی اسرار سامنے لانے والے 3 سائنسدانوں کے نام

طب کا نوبیل انعام دماغی اسرار سامنے لانے والے 3 سائنسدانوں کے نام

• 4 گھنٹے پہلے سرکاری حج اسکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی آج سے شروع

سرکاری حج اسکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی آج سے شروع

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے