• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 6:28 شام
  • پاکستان

پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

کراچی(5 اکتوبر 2026) معروف پاکستانی ٹیلی وژن اور فلمی اداکار نعمان حبیب پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے، ان کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔

اداکار نعمان حبیب نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اس افسوسناک خبر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ آج (5 اکتوبر 2026) صبح کے وقت کراچی میں خالقِ حقیقی سے جا ملیں، جس کے بعد ان کا پورا خاندان شدید صدمے اور غم کی حالت میں ہے۔

اداکار نے اپنے چاہنے والوں اور مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی والدہ کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔

View this post on Instagram A post shared by Noman Habib (@nomanhabibactor)

A post shared by Noman Habib (@nomanhabibactor)

واضح رہے کہ نعمان حبیب نے اپنے اداکاری کے سفر کا آغاز ایک رئیلٹی شو سے کیا تھا، جسے جیتنے کے بعد انہوں نے فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ان کے مشہور پراجیکٹس میں فلم ‘میں ہوں شاہد آفریدی’ اور ڈرامہ ‘بنٹی آئی لو یو’ شامل ہیں، جن میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔

نعمان اپنے اہل خانہ کے انتہائی قریب ہیں اور اس مشکل وقت میں ان کے مداح اور شوبز شخصیات ان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے