• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 2:48 شام
  • پاکستان

ملزم نے گھریلو رنجش کی بنا پر فائرنگ کر کے اپنی بہن شازیہ اور نیلم کو قتل کیا تھا، پولیس

مناواں کے علاقے میں اپنی دو سگی بہنوں کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے سفاک ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔

پولیس کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مناواں عمران پاشا کی قیادت میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم نے گھریلو رنجش کی بنا پر فائرنگ کر کے اپنی بہن شازیہ کو قتل جبکہ دوسری بہن نیلم شہزادی کو شدید زخمی کر دیا تھا، جو چند روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا تاہم پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا ہے کہ ملزم کے خلاف مضبوط چالان مرتب کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، جبکہ خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی جانب سے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے