• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 2:08 شام
  • پاکستان

فیڈرز پر بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث 80 فیصد سے زائد لاسز ہیں، ترجمان پیسکو

خیبر پختونخوا کے علاقے سرائے نورنگ میں واقع پیسکو کے گرڈ اسٹیشن پر گزشتہ رات مظاہرین نے دھاوا بول دیا۔

ترجمان پیسکو کے مطابق ملک وقار خان نامی شخص اسلحہ سے لیس سیکیورٹی گارڈز کے ہمراہ گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوا اور عملے کو ڈرا دھمکا کر فیڈرز زبردستی آن کرا دیے۔

ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ ملک وقار خان نے دعویٰ کیا کہ اسے ملک حکمت یار نے زبردستی فیڈرز آن کرانے کے لیے بھیجا ہے جبکہ ملک حکمت یار ملک پختون یار کا بھائی ہے۔

پیسکو کے مطابق ملزم نے غوری والا، کوٹ پشا، نار جعفر اور ککی فیڈرز کو زبردستی آن کرا دیا، حالانکہ ان فیڈرز پر بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث 80 فیصد سے زائد لاسز ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے