• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 12:49 شام
  • پاکستان

گرفتار غیر قانونی افغان باشندوں کو قانونی کارروائی کے بعد وطن واپس بھیج دیا گیا

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ستمبر 2026 کے دوران جنوبی بلوچستان میں 15 کامیاب آپریشنز کرتے ہوئے 435 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے تربت، دشت، پنجگور، دالبدین اور ماشکیل کے علاقے میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔

گرفتار 435 غیر قانونی افغان باشندوں کو قانونی کارروائی کے بعد وطن واپس بھیج دیا گیا۔

طالبان رجیم کی ناکام پالیسیوں اور معاشی مشکلات کے باعث افغان شہری غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے جنوبی بلوچستان میں مؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے