• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 10:00 صبح
  • پاکستان

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

میری بیوی بچے کہاں ہیں؟ ڈیڑھ سالہ ٹیٹو سنگھ کی کہانی کا اصل راز کیا ہے؟

نیویارک: سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر امریکا نے برطانیہ کے فضائی اڈے سے B-1 بمبار طیارے ہٹا لیے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی حکام نے اتوار کو بتایا کہ امریکا نے برطانیہ کے آر اے ایف فیئر فورڈ ایئر بیس سے اپنے تمام B-1 بمبار طیارے ہٹا لیے ہیں۔ یہ فیصلہ اس تنصیب پر حملوں کی مبینہ سازشوں کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ایران جنگ میں استعمال ہونے والے اہم فوجی اڈے سے امریکی فوج کا بڑا انخلا ہے، آر اے ایف فیئرفورڈ ایئر بیس ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کے لیے اہم اڈے کے طور پر استعمال ہو رہا تھا۔

لندن کے شمال مغرب میں واقع آر اے ایف فیئرفورڈ ایئربیس پر جنگ کے آغاز ہی سے بی وَن کے 12 بمبار طیارے تعینات تھے، یہ طیارے ایران پر امریکی حملوں کے لیے استعمال کیے گئے تھے، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کی تحقیقات کے بعد طیاروں کو واپس امریکا منتقل کر دیا گیا۔

امریکا نے طیاروں کی واپسی کی کوئی وجہ نہیں بتائی، تاہم ایک ہفتہ قبل اس ایئر بیس پر دہشت گردی کی کارروائیوں کی تیاری کے شبہے میں متعدد افراد کی گرفتاری عمل میں آئی تھی جنھیں بعد میں ضمانت پر رہا کیا گیا۔

ایئربیس واقعہ، برطانوی سفیر کی طلبی، ایران نے الزامات مسترد کر دیے

پینٹاگون کے ایک ترجمان نے ای میل میں لکھا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ آر اے ایف فیئر فورڈ پر تعینات تمام امریکی بمبار طیارے دوبارہ امریکا میں اپنے متعلقہ اڈوں پر منتقل ہو گئے ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے بدھ کو کہا تھا کہ برطانیہ کے پاس اس شبہے کی ’’مضبوط وجوہ موجود ہیں‘‘ کہ اڈے کو نشانہ بنانے کی مبینہ سازش میں ایران ملوث تھا۔ تاہم ایران نے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا اور اس معاملے پر تہران میں برطانوی سفیر کو طلب کیا۔

واضح رہے کہ برطانوی حکومت نے امریکا کو فیئر فورڈ میں تعینات بمبار طیارے ان ایرانی میزائل تنصیبات پر حملوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دی تھی جو آبنائے ہرمز میں جہازوں کو نشانہ بنا رہی تھیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے