• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 9:27 شام
  • پاکستان

دکاندار نے تین دن میں موبائل ٹھیک نہ کیا تو شہری تلوار لے کر پہنچ گیا

کرسٹا پائیک کے خوفناک جرم کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟

بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی

ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار

(3 اکتوبر 2026): بولی وڈ اداکار گووندا کی مبینہ گرل فرینڈ اداکارہ کومل رانی نے مبینہ افیئر پر تنقید کا نشانہ بنانے والی نامور شخصیات کو سخت وارننگ دے دی۔

کومل رانی کی وارننگ دیویا کھوسلہ کمار اور کشمیرا شاہ دونوں کی جانب سے لال باغچہ راجہ میں ان کی اور گووندا کی مشترکہ حاضری کے بعد سنیتا آہوجا کی کھلے عام حمایت کے بعد سامنے آئی۔

انہوں نے حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ حال ہی میں، میں نے دیکھا کہ کچھ مشہور شخصیات گووندا اور میری ذاتی زندگی اور ہمارے کردار پر کھلے عام تبصرے کر رہی ہیں، میں نے ان افراد کو اس سے پہلے کبھی کسی سنجیدہ مسئلے پر اتنی مضبوطی سے اپنی رائے کا اظہار آتے نہیں دیکھا، تو ہماری ذاتی زندگی اچانک ایسا عوامی تماشا کیسے بن گئی کہ ہر کوئی اس پر تبصرہ کرنے کا حقدار محسوس کرتا ہے؟

کومل رانی نے لکھا کہ میری فلم کے ہیرو کے ساتھ گنپتی باپا کے سامنے جانا اور اپنی آنے والی فلم ’روپا‘ کی کامیابی کیلیے دعا کرنا کب سے شرم کی بات، مسئلہ یا دوسروں کیلیے دکھاوا بن گیا؟ ہم نے اپنی فلم کا اعلان کیا ہے نہ کہ کسی رومانوی افیئر کا، خواتین اداکارائیں باقاعدگی سے پروموشنز کیلیے مرد ساتھی اداکاروں کے ساتھ نظر آتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے ان خواتین سے سندور، شادی، یا ہندوستانی ثقافت اور روایات پر سبق لینے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے جو خود سندور کا مذاق اڑاتی ہیں، جن کی اپنی شادیاں ٹوٹ رہی ہیں۔

انسٹاگرام پوسٹ کے آخر میں کومل رانی نے تنقید کرنے والی شخصیات کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھ پر مزید دباؤ ڈالا گیا تو ماضی بے نقاب کر دوں گی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے