• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 4:27 شام
  • پاکستان

معاون پائلٹ نے مبینہ طور پر کپتان پر حملہ کیا اور کاک پٹ میں موجود تیز دھار آلہ استعمال کیا

متحدہ عرب امارات نے دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات 3 اکتوبر 2026 کو متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل حامد سیف الشمسی نے کیا۔

اٹارنی جنرل کے مطابق تحقیقات میں ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی کہ معاون پائلٹ نے کپتان پر حملہ کرکے طیارے کا کنٹرول حاصل کرنے اور دہشت گردانہ کارروائی کرنے کی کوشش کی۔

تاہم دوسری جانب دیگر حکام نے کہا ہے کہ حملے کے محرکات، ممکنہ روابط اور دیگر متعلقہ پہلوؤں کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

واضح رہے کہ پرواز 30 ستمبر کو دبئی سے تل ابیب جا رہی تھی اور اس میں تقریباً 174 مسافر سوار تھے۔ دورانِ پرواز معاون پائلٹ نے مبینہ طور پر کپتان پر حملہ کیا اور کاک پٹ میں موجود تیز دھار آلہ استعمال کیا۔

طیارے کی بلندی تیزی سے کم ہوئی اور عملے نے ہنگامی کوڈ جاری کیا۔ مسافروں اور عملے نے معاون پائلٹ کو قابو کرنے میں مدد کی، جبکہ دیگر پائلٹس نے طیارے کا کنٹرول سنبھال لیا۔

مسافروںے سعودی عرب کے تبوک ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، جہاں دونوں پائلٹس کو طبی امداد دی گئی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے