کرسٹا پائیک کے خوفناک جرم کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟
بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی
ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار
باپ کی لاش چار سال تک فریج میں کیوں رکھی؟ خاندان نے حیران کن وجہ بتادی
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے 10 لاکھ امریکیوں کو 500 ڈالر کے ریفنڈ چیک ڈاک کے ذریعے بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ ان انتخابات میں یہ فیصلہ ہونا ہے کہ آیا ریپبلکن پارٹی کانگریس پر اپنا کنٹرول برقرار رکھ پائے گی یا نہیں۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یہ ادائیگیاں ان اضافی فیسوں کی واپسی ہیں جو ‘افورڈیبل کیئر ایکٹ’ (اوباما کیئر) کے تحت ہیلتھ انشورنس خریدنے والے افراد سے وصول کی گئی تھیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو وصول کنندگان کو بھیجے گئے ایک خط میں لکھا کہ ’یہ پیسہ محنت کش امریکیوں کا ہے، حکومت کا نہیں، اور اب میں اسے آپ کو لوٹا رہا ہوں۔
رپورٹس کے مطابق یہ ادائیگیاں ملک بھر میں یکساں طور پر نہیں کی جائیں گی بلکہ صرف ان 30 ریاستوں کے مخصوص رہائشیوں کو یہ چیک ملیں گے جو ہیلتھ کوریج کے لیے وفاقی پورٹل پر انحصار کرتے ہیں۔
امریکی صدر تیزی سے غیر مقبول ہو رہے ہیں، مزید ایک سروے کا نتیجہ آ گیا
وائٹ ہاؤس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اگرچہ ایک کروڑ 90 لاکھ افراد اوباما کیئر پر انحصار کرتے ہیں لیکن ان میں سے صرف 9 لاکھ 50 ہزار کو ہی یہ ادائیگیاں ہوں گی۔
