• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 11:21 صبح
  • پاکستان

پانچویں اوور میں ابھیشیک شرما اور شریاس ایئر کو مواقع بھی ملے جب صائم ایوب نے تین گیندوں پر دو کیچز ڈراپ کردیے

ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نشین میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت کے سوریا ونشی (15) اور سنجو سیمسن (2) جلد آؤٹ ہوگئے تاہم ایک اینڈ سے ابھیشیک شرما کی جارحانہ بیٹنگ جاری ہے۔

سوریا ونشی کو صائم ایوب نے قابو کیا جبکہ سنجو سیمسن احمد دانیال کا شکار بنے۔

پانچویں اوور میں ابھیشیک شرما اور شریاس ایئر کو مواقع بھی ملے جب صائم ایوب نے تین گیندوں پر دو کیچز ڈراپ کردیے۔

بھارت نے ابتدائی 5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 63 رنز بنالیے ہیں۔

واضح رہے کہ اس بڑے ٹاکرے کے ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان نے ایک مرتبہ پھر کھیل کو سیاست زدہ کرتے ہوئے پاکستانی کپتان سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے