• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 10:44 صبح
  • پاکستان

جھلسنے والی ایک بچی عائشہ پہلے ہی ہولی فیملی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو چکی ہے

مری اسکول وین حادثے کے بعد ہولی فیملی اسپتال میں زیرعلاج ایک اور بچہ ارحم دم توڑ گیا۔

ایم ایس ہولی فیملی اسپتال ڈاکٹر اعجاز بٹ کے مطابق 8 سالہ ارحم ولد علی نواز کا جسم 60 فیصد جھلسنے سے متاثر تھا اور زیادہ جھلسنے کے باعث وہ جانبر نہیں ہوسکا۔

قبل ازیں آگ سے جھلسنے اور زخمی ہونے والی بچی عائشہ بھی حادثے کے دوسرے روز ہی ہولی فیملی اسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔ عائشہ دختر کلیم کا جسم 45 فیصد جل گیا تھا۔

ایم ایس ہولی فیملی اسپتال کے مطابق اب اسپتال میں مری وین حادثے کے بعد صرف ایک زخمی بچہ زیرعلاج ہے۔ 8 سالہ حسن ولد طالب کا 28 فیصد جسم جل چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زیرعلاج حسن کو علاج معالجے کی مکمل سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ اسپتال میں حسن کی طبی نگہداشت جاری ہے۔

ہولی فیملی اسپتال میں زیرعلاج عبداللہ ولد کلیم، عمر 11 سال، کا 5 فیصد جسم جل گیا تھا، تاہم وہ صحت یاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوچکا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے