گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمینوں کی بحالی بلوچستان میں زرعی ترقی کے نئے راستے کھول رہی ہے،
گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بلوچستان میں بنجر زمینوں کی زرعی بحالی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
جھل جھاؤ آواران میں 1 ہزار 147 ایکڑ بنجر زمین کو قابل کاشت بنا دیا گیا، جس کے بعد علاقے میں مختلف فصلوں کی کاشت شروع ہوگئی ہے۔
زرعی بحالی کے بعد بلوچستان کی زمینوں پر کپاس، گندم، پیاز، سبزیوں اور پھلوں کی کاشت شروع ہوگئی ہے۔ فصلوں کی کاشت سے مقامی کسانوں کو روزگار، آمدن اور معاشی مواقع میسر آ رہے ہیں۔
مقامی کسانوں نے بنجر زمینوں کی زرعی بحالی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اسے خوشحالی کی نئی امید قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ زرعی سرگرمیوں کے فروغ سے مقامی سطح پر معاشی مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمینوں کی بحالی بلوچستان میں زرعی ترقی کے نئے راستے کھول رہی ہے، جس کے نتیجے میں زرعی سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ مقامی کسانوں کے لیے روزگار اور آمدن کے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔
