• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 2:18 صبح
  • پاکستان

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عسکری اور سیاسی قیادت نے طے کیا ہے کہ دھرنے، لانگ مارچ اسلام آباد سے دور ہونے چاہئیں۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی اُمور رانا ثنا اللہ نے جیو نیوز کے پروگرام "نیا پاکستان" میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو مطالبات کے لیے احتجاج ہی کرنا ہے تو پشاور اورمردان میں کرے ،اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ پشاور،کراچی،لاہورمیں احتجاج کرے۔

انہوں نے کہا کہ عسکری اورسیاسی قیادت نے طے کیا ہے کہ دھرنے،لانگ مارچ اسلام آباد سے دور ہونے چاہئیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ یہ بات نہیں کہی جا سکتی کہ مقتدرہ مذاکرات سے خوش نہیں، مذاکرات سے مقتدرہ کو کوئی سروکار نہیں، صدر اور وزیر اعظم نے مذاکرات کیلئے بھیجا ہے تو مقتدرہ کو آن بورڈ لیا گیا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کسی میٹنگ میں نہیں آتے، اگران کا کوئی نکتہ نظر ہے تو وفاقی حکومت سے بات کریں، اپوزیشن سے کہا گیا کہ لانگ مارچ کی طرف نہ جائیں۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ گورنر راج یا ایمرجنسی کے آپشنز کسی نہ کسی وجہ سے دستیاب ہوتے ہیں، اگر ایک صوبے میں سکیورٹی داؤ پر لگی ہوئی ہو اور صوبائی حکومت تعاون نہ کرے تو وفاق کے پاس یہ اقدام کرنے کے علاوہ کیا آپشن رہ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی یا گورنرراج کا آپشن نا پسندیدہ عمل ہے اوریہ اس صورت میں کیا جائے گا جب حالات ناگزیر ہوں گے، ہمیں کسی کےجانے یا رہنے یا جا کر آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

واضح رہے کہ جمعہ کو سیاسی معاملات کو بات چیت سے حل کے لیے اپوزیشن اور حکومتی وفد کی بیٹھک اسپیکر چیمبر میں ہوئی تاہم پہلے روز فریقین کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے اور کل دوبارہ بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور مشاورت چاہیے، اگر یہ ملاقات ہوتی ہے تو معاملہ آگےبڑھےگا، سلمان اکرم راجا

حکومت سے مذاکرات کیلئے اپوزیشن وفد 6 ارکان پر مشتمل ہوگا، پی ٹی آئی کی پولیٹیکل اور کور کمیٹی نے اپوزیشن وفد کے ناموں کی توثیق کردی ہے: بیرسٹر گوہر

ایران میں ہرطرح کی انڈسٹری لگی ہوئی ہے، ہم بھی میڈ ان پاکستان پرچلےجائیں تومسئلہ حل ہوجائےگا: محسن نقوی

بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری شہید ، ایک زخمی

آئندہ ہفتے مکہ معاہدے کے تحت ہنگامی اجلاس میں سعودی عرب کی صورتحال زیر غور آئے گی: اسحاق ڈار

کسی بھی جواز پر پُرتشدد انتشار یا 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنےکی کسی بھی کوشش سے نمٹا جائیگا:کور کمانڈرز کانفرنس

لاہور چیمبر کے الیکشن میں تاریخ رقم، علی حسام اصغر گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب

حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کے پہلے دور کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پارلیمنٹ ہاؤس: نماز جمعہ میں حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعا

مذاکرات کا پہلا روز ختم، حکومت اور اپوزیشن کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے، کل دوسرا دور ہوگا

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبرکوکرانےکی تجویز دیدی

میر رضا کیس: کمیشن نے سینئر پولیس افسران کو تحریری سوالنامے ارسال کردیئے

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کے پی حکومت کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب ایسا نہیں چلےگا: وزیر دفاع

راولپنڈی: پنجاب سے بلائے گئے پولیس اہلکاروں کو غیرمعیاری کھانا دیے جانےکا انکشاف

تازہ ترین

• 9 منٹ پہلے عسکری اور سیاسی قیادت نے طے کیا ہے دھرنے، لانگ مارچ اسلام آباد سے دور ہونے چاہئیں : رانا ثنا اللہ

• 38 منٹ پہلے ایشین گیمز کرکٹ فائنل: بارش کے باعث پاکستان اور بھارت کا میچ نہ ہوا تو گولڈ میڈل کس ٹیم کو ملے گا؟

ایشین گیمز کرکٹ فائنل: بارش کے باعث پاکستان اور بھارت کا میچ نہ ہوا تو گولڈ میڈل کس ٹیم کو ملے گا؟

• 2 گھنٹے پہلے حکومت نے آج پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

حکومت نے آج پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

• 3 گھنٹے پہلے ایران میں ہرطرح کی انڈسٹری لگی ہوئی ہے، ہم بھی میڈ ان پاکستان پرچلےجائیں تومسئلہ حل ہوجائےگا: محسن نقوی

• 3 گھنٹے پہلے رضوان این سی سی آئی اے میں پیش، ساڑھے 3 گھنٹے تفتیش کی گئی

رضوان این سی سی آئی اے میں پیش، ساڑھے 3 گھنٹے تفتیش کی گئی

• 3 گھنٹے پہلے صدر ٹرمپ نے تقریباً 10 لاکھ امریکیوں کو 500 ڈالر کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کردیا

صدر ٹرمپ نے تقریباً 10 لاکھ امریکیوں کو 500 ڈالر کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کردیا

• 3 گھنٹے پہلے ایران کا حوثیوں سے اظہار لاتعلقی، عباس عراقچی نے حوثیوں پر حملوں کے بجائے سیاسی رابطوں کی تجویز دیدی

ایران کا حوثیوں سے اظہار لاتعلقی، عباس عراقچی نے حوثیوں پر حملوں کے بجائے سیاسی رابطوں کی تجویز دیدی

• 6 گھنٹے پہلے اچھی صحت کیلئے ناشتہ کرنے کا مثالی وقت کونسا ہوتا ہے؟

اچھی صحت کیلئے ناشتہ کرنے کا مثالی وقت کونسا ہوتا ہے؟

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے