• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 2:44 صبح
  • پاکستان

ڈینو موریا کو باندرہ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر تقریباً آٹھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد حراست میں لیا گیا

بالی ووڈ اداکار ڈینو موریا کو ممبئی پولیس کے اکنامک آفنسز ونگ نے میٹھی ندی سے گاد نکالنے اور اس کی بحالی کے کام میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے کیس میں گرفتار کرلیا۔

’مڈ ڈے‘ کی رپورٹ کے مطابق 50 سالہ اداکار کو 2 اکتوبر 2026 کو باندرہ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر تقریباً آٹھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد حراست میں لیا گیا۔ یہ مقدمہ میٹھی ندی کی صفائی اور بحالی سے متعلق منصوبے میں مبینہ دھاندلی سے جڑا ہے، جس کے باعث بی ایم سی کو مبینہ طور پر 65.54 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان ہوا۔

اکنامک آفنسز ونگ کی تحقیقات کا دائرہ صرف ایک فریق تک محدود نہیں بلکہ ٹھیکیداروں، درمیانی افراد اور شہری انتظامیہ کے بعض عہدیداروں سے متعلق مبینہ بے ضابطگیوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تفتیش میں ٹھیکے دینے اور ان کے عوض ادائیگیوں کے طریقہ کار کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

’راز‘ کے اداکار ڈینو موریا کا نام اس معاملے میں گزشتہ کچھ عرصے سے سامنے آتا رہا ہے۔ جون 2025 میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ان کی رہائش گاہ پر تقریباً 14 گھنٹے تک تلاشی لی تھی۔ اسی کارروائی کے دوران ممبئی اور کوچی میں مزید 14 مقامات پر بھی بیک وقت چھاپے مارے گئے تھے، جن میں موریا کے بھائی کا گھر اور مبینہ طور پر ٹھیکیداروں و درمیانی افراد سے منسلک مقامات شامل تھے۔

تحقیقات کے دوران تفتیش کاروں کو ’یو بی او رائیڈز‘ نامی کمپنی کو 18 لاکھ روپے منتقل کیے جانے کا بھی علم ہوا تھا۔ اس کمپنی میں ڈینو موریا کے بھائی سانتینو بطور ڈائریکٹر کام کرتے ہیں۔ تفتیشی ریکارڈ کے مطابق یہ رقم مبینہ طور پر کیس کے مرکزی ملزمان میں شمار ہونے والے کیتن کدم کی جانب سے منتقل کی گئی تھی۔

کدم کا تعلق ’ووڈر انڈیا ایل ایل پی‘ سے بتایا جاتا ہے اور اسے اس مبینہ دھاندلی میں کردار کے الزام میں 2025 میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ’ووڈر انڈیا ایل ایل پی‘ اور ’یو بی او رائیڈز‘ دونوں ممبئی کے ورلی علاقے میں ’فیمس اسٹوڈیو‘ کے قریب واقع ایک ہی پتے سے کام کررہی تھیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے