• اکتوبر 2, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 2, 2026 12:56 صبح
  • پاکستان

اسرائیل جانے والی پرواز میں معاون پائلٹ نے سینیئر پائلٹ پر چاقو سے حملہ کرکے طیارے پر قابو حاصل کرنے کی کوشش کی تھی

اسرائیلی عہدیدار کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل جانے والی فلائی دبئی کے طیارے کو ہائی جیک یا گرانے کی کوشش کرنے والے عمانی معاون پائلٹ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یہودیوں کے قتل سے متعلق مواد موجود ہے۔

اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ عمانی معاون پائلٹ نے پرواز کے دوران جب جہاز کو ہائی جیک نہ کرسکا اور مسافروں نے اسے جکڑ لیا تو وہ چیخ کر کہنے لگا کہ مجھے قتل کردو۔

اسرائیلی عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ اس کا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ وہ یا تو طیارے کو ہائی جیک کرنا چاہتا تھا، یا پھر جہاز کو گرا کر اپنے ساتھ تمام مسافروں کو قتل کردینا چاہتا تھا جس کی کوئی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ معاون پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور تفتیش کے دوران ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بظاہر ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ’جہادی نظریے‘ سے متاثر تھا اور ان اکاؤنٹس پر یہودیوں کو قتل کرنے کی بات کی گئی ہے۔

اسرائیلی عہدیدار کے بقول ابتدائی معلومات سے یہ تاثر ملتا ہے کہ معاون پائلٹ خودکشی کی نیت رکھتا تھا اور ممکنہ طور پر طیارے کو بھی تباہ کرنے کی کوشش کرسکتا تھا۔

عہدیدار نے بتایا کہ معاون پائلٹ کو ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات منتقل کیا جائے گا اور اسرائیل بھی اس معاملے کی تحقیقات میں شامل ہوگا۔ اسرائیل اپنی سطح پر بھی واقعے کی تحقیقات کررہا ہے اور سیکیورٹی طریقہ کار میں تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ چوبیس گھنٹے گزرجانے کے بعد تاحال گرفتار معاون پائلٹ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ صرف یہ بتایا گیا کہ دہری شہریت رکھنے والا یہ پائلٹ عمانی نژاد تھا اور سخت گیر اسلامی نظریات رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی سے اسرائیل جانے والی کی پرواز میں معاون پائلٹ نے اپنے سینیئر پائلٹ پر چاقو سے حملہ کرکے جہاز پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی جس سے طیارہ 10 ہزار فٹ نیچے آگیا تھا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے