• اکتوبر 2, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 2, 2026 12:56 صبح
  • پاکستان

خلائی مخلوق یا دیوہیکل جہاز؟ اسٹار شپ کی لائیو اسٹریم میں پُراسرار’یو ایف او‘ کی جھلک وائرل

امریکا میں 200 سال بعد سزائے موت پانی والی خاتون نے 2 بار موت کا چکما دے دیا

انوکھا گاؤں، رکشا ڈرائیور بھی کروڑ پتی، ہر گھر محل جیسا اور ہر دروازے پر لگژری کار

ٹیڈ کازنسکی : انتہائی ذہین طالب علم ’یونابومبر‘ کیسے بن گیا؟ ہوشربا داستان

اداکارہ زویا ناصر سیلون کا شعبہ چھوڑ کر شوبز انڈسٹری میں آنے کی وجہ بیان کردی ہے۔

حال ہی میں ایک ‘ٹیڈ ٹاک’ کے دوران اداکارہ زویا ناصر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 28 سال کی عمر میں ایک پرخطر فیصلہ کرتے ہوئے اداکاری کے شعبے میں آنے کے لیے سیلون کا کاروبار چھوڑنے کا ارادہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کامیاب اور مستحکم کام کو چھوڑ کر ایسی راہ اپنانا جس کے بارے میں کوئی ضمانت نہ ہو، اس پر میرے جاننے والے تقریباً ہر شخص نے مجھے حوصلہ شکنی کا نشانہ بنایا، میرے دوست، میرا خاندان اور مجھ سے محبت کرنے والے لوگوں نے بھی لیکن بہن ساشا نے میرا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کسی سے محبت کرتے ہیں اور ان کا خیال رکھتے ہیں تو محفوظ راستے کا انتخاب کریں۔ بعض اوقات محفوظ راستہ وہی ہوتا ہے جو جانا پہچانا ہو اور جانی پہچانی چیز ہمیشہ درست ہوتی ہے۔

یہ پڑھیں: میرے ہاتھ سے دولت کی لکیر ’لیک‘ ہورہی ہے، زویا ناصر

انہوں نے فخر کے ساتھ اس بات پر زور دیا کہ میں جانے پہچانے راستے کے بجائے غیر یقینی صورتحال کا انتخاب کرتی ہوں۔

زویا ناصر ایک پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور کاروباری شخصیت ہیں جنہوں نے کاسمیٹولوجی (حسن و آرائش) کے کامیاب کیریئر کو چھوڑ کر ٹیلی ویژن کی دنیا کا رخ کیا۔

انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مختلف ڈراموں میں کئی طرح کے کردار ادا کیے ہیں جن میں ‘بس تیرا ساتھ ہو’، ‘نور جہاں’، ‘دل ہی تو ہے’ اور ‘ہم سفر’ شامل ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے