• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 10:28 شام
  • پاکستان

پاکستان کسٹمز کے مطابق سامان کی اسکریننگ کے دوران مشکوک چیزوں کی نشاندہی ہوئی تھی

پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے امریکا سے آنے والے مسافر سے 60 لاکھ روپے مالیت کا سامان برآمد کرلیا۔

پاکستان کسٹمز کے مطابق قطر ایئرویز کی پرواز سے براستہ دوحہ امریکا سے کراچی پہنچنے والے مسافر کے سامان کی ایکسرے اسکینگ مشکوک چیزوں کی نشاندہی ہوئی جس پر تفصیلی تلاشی لی گئی۔

تلاشی کے دوران امریکا سے آنے والے مسافر سے 60 لاکھ روپے مالیت کا سامان برآمد کیا گیا۔ جس میں 6 آئی فون 18 پرومیکس، 2 میک بک ائیر اور ایک میک بک پرو 16 انچ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 8 ایپل واچز، 3 آئی پیڈائیر، 5 ائیرپاڈز اور 4 آئی پیڈ میجک کی بورڈز بھی برآمد ہوئے جبکہ 2 اوکلے میٹا گلاسز اور 6 رے بین میٹا جنریشن 2 گلاسز بھی قبضے میں لیے گئے۔

اس کے علاوہ 2 میک منی، 7 لیڈیز ہینڈ بیگز، 3 ہزار گرام کاسمیٹکس اور 9 ملٹی وٹامنز بھی سامان سے برآمد ہوئی۔ کسٹم حکام کے مطابق برآمد شدہ سامان کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت ضبط کرکے قانونی کاروائی شروع کردی گئی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے