• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 1:08 شام
  • پاکستان

6 اکتوبر کو میسی کے خصوصی الوداعی میچ میں ارجنٹائن کا مقابلہ بینن سے ہوگا

ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی کے شاندار کیریئر میں ایک اور منفرد اعزاز شامل ہونے جا رہا ہے۔

یونیورسٹی آف بیونس آئرس نے انہیں ڈاکٹر ہونوریس کاؤسا کی اعزازی ڈگری دینے کا اعلان کیا ہے جو یونیورسٹی کی جانب سے دیا جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے۔

یونیورسٹی کی سپیریئر کونسل نے متفقہ طور پر میسی کو یہ اعزاز دینے کی منظوری دی۔

ادارے نے میسی کی غیر معمولی صلاحیت، مسلسل محنت، عاجزی اور ارجنٹائن کی نمائندگی کے لیے ان کے عزم کو سراہا۔

میسی 6 اکتوبر کو یہ اعزازی ڈاکٹریٹ وصول کریں گے۔

The University of Buenos Aires will be awarding Messi the highest distinction of Doctor Honoris Causa for bringing Argentina the 2022 World Cup trophy 🇦🇷🐐 Dr. Messi 🔥 pic.twitter.com/GUW3EldNlz — ESPN FC (@ESPNFC) September 30, 2026

The University of Buenos Aires will be awarding Messi the highest distinction of Doctor Honoris Causa for bringing Argentina the 2022 World Cup trophy 🇦🇷🐐 Dr. Messi 🔥 pic.twitter.com/GUW3EldNlz

اسی روز چند گھنٹے بعد میسی ارجنٹائن کی قومی ٹیم کے لیے اپنا آخری میچ کھیلنے کے لیے مونومینٹل اسٹیڈیم میں میدان میں اتریں گے۔

خصوصی الوداعی میچ میں ارجنٹائن کا مقابلہ بینن سے ہوگا اور میسی کی 208ویں اور آخری بین الاقوامی پیشی متوقع ہے۔

میسی نے ارجنٹائن کے ساتھ 2022 کا ورلڈ کپ، 2021 اور 2024 کے کوپا امریکا ٹائٹلز اور 2022 فائنالسّیما جیتی۔

یونیورسٹی کے مطابق میسی کی اہمیت صرف ٹرافیوں تک محدود نہیں بلکہ وہ ارجنٹائن کی ثقافت اور قومی شناخت کے نمایاں سفیر بھی ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے