• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 11:42 صبح
  • پاکستان

مقتولہ لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے اور ایک گولی کا نشان دیکھائی دیا ہے، پولیس

بن قاسم ٹاؤن اسٹیل مل روڈ جناح گیٹ کے قریب جھاڑیوں سے نوجوان لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ لڑکی کی عمر 20 سال کے قریب ہے اور فوری شناخت ممکن نہیں ہوسکی، مقتولہ لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے اور ایک گولی کا نشان دیکھائی دیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق بظاہر مقتولہ لڑکی پر تشدد کے نشانات موجود نہیں، تاہم مقتولہ لڑکی کی لاش اسپتال منتقل کی جائے تو لاش کا مکمل معائنہ کیا جائے گا، لگتا ہے کہ مقتولہ لڑکی کی لاش کو کوئی پھینک کر گیا ہے۔

پولیس اور کرائیم سین موقع پر موجود ہے اور شواہد اکٹھا کیے جا رہے ہیں، پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں پر مزید تفتیش کر رہی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے