• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 10:58 صبح
  • پاکستان

مظفرآباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی سے متعلق نئے منصوبوں پر پیش رفت سامنے آئی ہے۔

مظفرآباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی اسپیکر احمد رضا قادری، سیکریٹری ایس آئی ایف سی جمیل قریشی، پرنسپل سیکریٹری عدنان خورشید اور دیگر عہدیداراں شریک ہوئے۔

اجلاس میں صنعتی ترقی کے فروغ اور سرمایہ کاری میں سہولت کاری میں ایس آئی ایف سی کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کو اسپیشل اکنامک زونز اور ریگولیٹری اصلاحات سے متعلق حکومتی ترجیحات پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے آسان کاروبار فریم ورک کے اقدامات کو سراہتے ہوئے سرمایہ کاری کی رکاوٹیں دور کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے