• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 9:29 صبح
  • پاکستان

دہشت گرد پٹوارخانے کی جانب جارہا تھا کہ راستے میں اس کے پاس موجود بارودی مواد پھٹ گیا

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پٹوارخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والا فتنۃ الخوارج سے منسلک خودکش حملہ آور راستے میں ہی غیر ارادی دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد پٹوارخانے کی جانب جارہا تھا کہ راستے میں اس کے پاس موجود بارودی مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔

دھماکے کے باعث سرکاری پٹوارخانے سے متصل دو گھروں کو بھی نقصان پہنچا اور ان کی دیواریں منہدم ہوگئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ بھتہ خوری کے تنازع سے بھی منسلک بتایا جارہا ہے اور مبینہ طور پر پٹوارخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی تھی۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے جبکہ دھماکے کی نوعیت اور واقعے کے دیگر پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے