• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 2:38 صبح
  • پاکستان

ہڈیارہ پولیس کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

لاہور میں سسرالیوں نے گھریلو ناچاقی پر سسرالیوں نے 23 سالہ بہو مہوش کو مبینہ طورپر زہر دے کر قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ہڈیارہ میں گھریلو ناچاقی پر سسرال والوں کی جانب سے 23 سالہ بہو مہوش کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ہڈیارہ پولیس کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کی ہدایت پر ایس ڈی پی او برکی آصف عطا اور ایس ایچ او ہڈیارہ حافظ طیب فاروق پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

صوابی میں لڑکے کو ٹک ٹاک بنانے سے نہ روکنے پر ماں اور بیٹی قتل، فائرنگ ماموں نے کی

اسلام آباد؛ چینی شہری کے قتل میں ملوث چینی باشندے کو سزائے موت کا حکم

لاہور: قتل کے مقدمات میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 100 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ جاری

گرفتار ملزمان میں طلحہ اور خاتون اقراء شامل ہیں۔ پولیس نے متوفیہ کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دی ہے۔

ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کے مطابق مقتولہ کے ماموں اصغر کی مدعیت میں نامزد ملزمان طلحہ، عبداللہ، بلال، لیاقت اور اقراء کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کے مطابق قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے