مراکش کے بادشاہ شاہ محمد ششم نے فاطمہ زہرا المنصوری کو ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم مقرر کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان کی جماعت نےگزشتہ ہفتے ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔
395 رکنی اسمبلی میں صداقت اور جدیدیت پارٹی ( Authenticity and Modernity Party ) نے97 نشستیں جیتیں، جو دوسرے نمبر پر آنے والی جماعت سے 31 نشستیں زیادہ ہیں، جس نے 66 نشستیں حاصل کیں۔ پارلیمنٹ میں واضح اکثریت نہ ہونے کے باعث ان کی پارٹی کو دوسری جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرنا ہوگا۔
شاہی کابینہ کے مطابق شاہ محمد ششم نے 50 سالہ فاطمہ زہرا المنصوری جو اس سے قبل وزیر ہاؤسنگ بھی رہ چکی ہیں اور مراکش شہر کی میئر بھی ہیں، کو نئی حکومت تشکیل دینےکی ذمہ داری سونپی ہے۔
فاطمہ زہرا المنصوری اس سے قبل 2009 میں بھی مراكش کی میئر منتخب ہوئی تھیں، وہ اس عہدے پر براجمان ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔
فاطمہ زہرا المنصوری مراکش کی پہلی اور عرب دنیا کی دوسری خاتون وزیراعظم ہیں۔
خیال رہےکہ مراکش میں نیم آئینی بادشاہت کا نظام قائم ہے، جہاں اقتدار کا اصل سرچشمہ شاہ محمد ششم ہیں اور پارلیمنٹ کے پاس قانون سازی کے محدود مگر اہم اختیارات ہیں۔ اگرچہ 2011 میں آئینی اصلاحات کے ذریعے پارلیمنٹ کو ماضی سے زیادہ خود مختاری دی گئی، لیکن اہم پالیسی معاملات میں بادشاہ کے پاس اب بھی وسیع اختیارات موجود ہیں۔
صومالی فورسز کا ہائی جیک کیے گئے آئل ٹینکر کی بازیابی کیلئے آپریشن، قزاقوں کی فائرنگ سے 3 پاکستانیوں سمیت 5 افراد ہلاک
روس: تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ، عملے کے 6 ارکان ہلاک
امریکی ریاست کیلیفورنیا نے عید پر مسلمانوں کیلئے سرکاری تعطیلات منظورکرلیں
تھائی لینڈ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 23 افراد ہلاک
دبئی اہم شاہراہوں پر بھیک مانگنے والا 22 رکنی منظم گروہ گرفتار
امریکا 40 ہزار بم بطور تحفہ اسرائیل کو دے رہا ہے: ٹکرکارلسن
روسی صدر پیوٹن نے یوکرین سے جاری جنگ کے دوران فوج کی تعداد میں اضافہ کر دیا
امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر
بھارت: تامل ناڈو کے سرکاری اسپتالوں میں پیدا ہونیوالے بچوں میں مفت سونے کی انگوٹھیاں تقسیم
اماراتی صدر نےاسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اتوار کو میزبانی کی: اماراتی خبرایجنسی نے ملاقات کی تصدیق کر دی
موبائل فون کی چوری کے الزام پر ہنگری کی پارلیمنٹ نے وزیر اعظم کو حاصل استثنیٰ ختم کردیا
امریکا کا چین کو اسلحہ فروخت کرنےکا کوئی منصوبہ نہیں ہے، امریکی حکام
تازہ ترین
• 6 منٹ پہلے مراکش کے بادشاہ نے فاطمہ زہرا کو ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم مقرر کردیا
• 47 منٹ پہلے بینظیر بھٹو شہیدیونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر نے سیاسی دباؤ بڑھنے پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا
بینظیر بھٹو شہیدیونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر نے سیاسی دباؤ بڑھنے پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا
• 50 منٹ پہلے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
• 1 گھنٹے پہلے صوابی؛ بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا
صوابی؛ بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا
• 3 گھنٹے پہلے صومالی فورسز کا ہائی جیک کیے گئے آئل ٹینکر کی بازیابی کیلئے آپریشن، قزاقوں کی فائرنگ سے 3 پاکستانیوں سمیت 5 افراد ہلاک
• 3 گھنٹے پہلے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کےلوگوں نے رابطہ کرکےکہا خدارا کوئی راستہ نکالیں، بیرسٹر عقیل ملک کا دعویٰ
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کےلوگوں نے رابطہ کرکےکہا خدارا کوئی راستہ نکالیں، بیرسٹر عقیل ملک کا دعویٰ
• 4 گھنٹے پہلے روس: تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ، عملے کے 6 ارکان ہلاک
• 5 گھنٹے پہلے امریکی ریاست کیلیفورنیا نے عید پر مسلمانوں کیلئے سرکاری تعطیلات منظورکرلیں
