• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 7:47 شام
  • پاکستان

ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی

ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!

اہلیہ کے علاج کیلیے مسلسل جدوجہد، 81 سالہ شوہر کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا

پکوڑے کے اسٹال میں ’چٹنی‘ نہ ملنے پر لاتیں اور مُکے چل گئے، ویڈیو وائرل

سپر اسٹار سلمان خان کے رئیلٹی شو ’بگ باس 20 ‘ کی امیدوار ادیتی سنگھ نے سابق بوائے فرینڈ کرن واہی سے علیحدگی کو نعمت قرار دے دیا ہے۔

ادیتی سنگھ اب ‘بگ باس 20’ کی امیدوار ہیں لیکن شو شروع ہونے سے پہلے ہی ان کی شرکت کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ شو کے گھر میں ان کے سابق بوائے فرینڈ اور اداکار کرن واہی بھی ان کے ساتھ شامل ہو سکتے ہیں۔

تاہم جس دوبارہ ملاپ کی اتنی زیادہ توقع کی جا رہی تھی وہ کبھی نہ ہو سکا۔

شو کی حالیہ قسط میں 30 سالہ اداکارہ نے اس بات پر کھل کر بات کی کہ 40 سالہ اداکار کے ساتھ ان کا رشتہ کیوں کامیاب نہ ہو سکا اور کس طرح یہ علیحدگی بالآخر ان کے لیے "چھپی ہوئی نعمت” ثابت ہوئی۔

یہ پڑھیں: سلمان خان بھی ڈیپ فیک ویڈیوز کا شکار، بنانے والوں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ علیحدگی درحقیقت ایک چھپی ہوئی نعمت ثابت ہوئی کیونکہ اس کے بعد میرا پورا کیریئر اور میری زندگی ہی بدل گئی۔

‘جانِ جاں’ کی اداکارہ نے مزید کہا کہ ہم نے کووڈ لاک ڈاؤن کے دوران ایک پالتو جانور کو اپنایا تھا اور ہم دونوں ہی صفائی ستھرائی کے معاملے میں بہت حساس تھے، صفائی کے حوالے سے ہمارے اصول مختلف تھے وہ ذرا حاوی رہنے والے مزاج کے تھے اور اکثر کہتے تھے کہ میں فلاں کام نہیں کر سکتے۔”

ادتی نے مزید کہا کہ وہ کہتے تھے کہ میں یہ کام مکمل نہیں کر پاؤں گا، اور اس قسم کی باتیں کرتے تھے، وہ میری حوصلہ شکنی کرتے تھے۔ جب حالات سازگار نہ ہوں (ستارے موافق نہ ہوں)، تو ایسا ہی ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ کرن اور ادیتی کا رشتہ دو سال سے زائد عرصے تک قائم رہا تھا جس کے بعد 2022 میں یہ جوڑا الگ ہو گیا تھا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے