• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 3:15 شام
  • پاکستان

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کراچی یوتھ سمٹ کا افتتاح کیا

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت "کراچی یوتھ سمٹ 2026" کا ایکسپو سینٹر میں آغاز ہوگیا، گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کراچی یوتھ سمٹ کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں گورنر سندھ نہال ہاشمی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، سی ای او الخدمت کراچی نوید علی بیگ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی ودیگر بھی موجود تھے۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے منصوبے 6 ماہ اور سال میں اس لیے مکمل ہوتے ہیں کہ انہوں نے اپنی قیادت کا انتخاب کرنے میں زبان، مذہب کو بنیاد نہیں بنایا اور کبھی نواز شریف، کبھی شہباز شریف اور مریم نواز کو منتخب کیا۔ یہ فیصلہ آپ نے کرنا ہے جب آپ کو موقع ملے، کراچی میں امن نواز شریف کے دور میں ہوا۔ کراچی میں ن لیگ کی حکومت نہ ہونے کے باوجود گرین بس کا منصوبہ دیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ گرین لائن کے حوالے سے نوازشریف سے میں نے کہا تھا، جب نوازشریف کی حکومت ختم ہوئی تو گرین لائن منصوبہ بھی تاخیر کا شکار ہوگیا، لاہور کا گرین لائن منصوبہ 4 ماہ اور اسلام آباد کا گرین لائن کا منصوبہ 6 ماہ میں مکمل ہوا تھا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کو اسپیڈ کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ گرین لائن کے کام کے لیے سالوں پہلے 7 ارب روپے کا فنڈ دے چکے، اب یہ ہمارا سبجیکٹ نہیں، جو لوگ اس منصوبے کو آگے بڑھا رہے ہیں ان سے بات کریں۔

انہوں نے کہا کہ کیا کبھی سوچا تھا کہ نہال ہاشمی کبھی گورنر سندھ بنے گا؟ وقت بدل رہا ہے، ہو سکتا ہے منعم ظفر بھی امیر جماعت اسلامی نہ رہیں، آپ مستقبل کی تیاری کریں۔

نہال ہاشمی نے کہا کہ پیٹرول مہنگا ہونے میں شہباز شریف کی حکومت کا عمل دخل نہیں ہے، خطے میں جبگ کی وجہ سے پیٹرول منہگا ہے، پیٹرول کو نیچے لانے میں بھی شہباز شریف کا کردار ہوگا، میں نے ٹرین میں سفر کرنا شروع کیا ہے، گورنر ہاوس کا بجٹ بھی کم ہو گیا ہے۔

نہال ہاشمی نے کہا کہ یہ حکومت نوجوانوں کی حکومت ہے، آج وزیر اعظم شہباز شریف نوجوانوں کو مختلف مواقع دے رہے ہیں، شہباز شریف کی قیادت میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ آج سے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا اتنا مضبوط نہیں تھا، ہم معلومات کےلئے ٹیلی ویژن تک محدود رہتے تھے، سوشل میڈیا کی وجہ سے آج معاشرے میں خوبیاں اور خامیاں موجود ہیں، ہم سب کو جاگتی آنکھوں کے ساتھ خواب دیکھنے چاہئیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے