• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 12:43 شام
  • پاکستان

ٹریفک حادثے میں شدید زخمی 17 سالہ سلمان کو تشویشناک حالت میں پاک چائنا فرینڈ شپ اسپتال منتقل کیا گیا تھا

پاک چائنا فرینڈ شپ اسپتال گوادر میں پاک آرمی کی میڈیکل ٹیم نے دماغ کی کامیاب سرجری انجام دے کر اہم طبی کامیابی حاصل کر لی۔

پاک آرمی کی میڈیکل ٹیم نے محدود طبی وسائل اور آلات کے باوجود نوجوان کی کامیاب سرجری کی۔

ٹریفک حادثے میں شدید زخمی گوادر کے رہائشی 17 سالہ سلمان کو تشویشناک حالت میں پاک چائنا فرینڈ شپ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ حادثے کا شکار سلمان کے اہلِ خانہ نے کامیاب سرجری اورجان بچانے پر پاک آرمی کی میڈیکل ٹیم کا دلی شکریہ ادا کیا۔

مریض کے اہلِ خانہ نے پاک آرمی کی جانب سے گوادر میں بروقت طبی امداد اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کو بھرپور سراہا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے