• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 2:20 صبح
  • پاکستان

حادثے میں ایک بہن جاں بحق، بھائی اور چھوٹی بہن زخمی

شہر قائد میں ہیوی گاڑیوں کے خونی حادثات تھمنے کا نام نہیں لے رہے، ایک اور واقعے میں لڑکی جاں بحق جبکہ بہن بھائی زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ڈاکس میں واقع آئی سی آئی چوک کے قریب ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار بھائی اور 2 بہنوں کو روند ڈالا۔

کراچی: مسلح ڈاکوؤں گھر میں گھس 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار

کراچی، سی ویو کے قریب کشتی الٹنے کا حادثہ، 3 ماہی گیر لاپتہ

کراچی: سولجر بازار میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک شخص ملزم نکلا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

حادثے میں بہن جاں بحق جبکہ بڑا بھائی اور چھوٹی بہن زخمی ہوگئی، چھیپا حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق نوجوان لڑکی کی لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال لیجایا گیا جہاں متوفیہ کی شناخت 18 سالہ لیزا دختر خرم کے نام سے کی گئی جبکہ زخمیوں میں متوفیہ کا بھائی 22 سالہ ہمری اور چھوٹی بہن 16 سالہ انجلی شامل ہے جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایس ایچ او بغدادی اسلم بھٹی نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کر کے کنٹینر سے لدے ہوئے ٹریلر کو اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے