نیند ہماری زندگی کا انتہائی اہم عمل ہے جو جسم اور ذہن دونوں کی صحت کے لیے بہت زیادہ ضروری ہے۔
بے خوابی ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا سامنا دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو ہوتا ہے جس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں اور اکثر افراد کی نیند چند دن بعد ٹھیک ہو جاتی ہے۔
تاہم اگر بے خوابی کا سامنا مسلسل ہو تو فالج جیسے جان لیوا مرض کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
تحقیق میں یہ دیکھا گیا کہ ہفتہ وار تعطیل کے موقع پر غذائی عادات میں تبدیلی سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
جرنل سلیپ میڈیسن ریویوز میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ بے خوابی کے شکار افراد میں فالج کا خطرہ 26 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
اس تحقیق میں بے خوابی سے صحت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔
اس مقصد کے لیے ماضی میں ہونے والے تحقیقی کام کا جامع تجزیہ کیا گیا۔
9 تحقیقی رپورٹس میں بے خوابی اور فالج کے خطرے میں تعلق کو دریافت کیا گیا تھا جبکہ مجموعی طور پر 13 لاکھ سے زائد افراد پر ہونے والے تحقیقی رپورٹس کی جانچ پڑتال کی گئی۔
آپ خود کو اس بیماری سے آسانی سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ بے خوابی کے شکار افراد میں فالج کا خطرہ 26 فیصد جبکہ کسی بھی وجہ سے اسپتال میں داخلے کا امکان 28 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
فالج اور اسپتال میں داخلے سے ہٹ کر بھی بے خوابی سے متعدد دماغی امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔
محققین نے بتایا کہ نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ بے خوابی کس طرح صحت پر اثرات مرتب کرتی ہے۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ تحقیق میں بس تعلق سامنے آیا ہے مگر اس کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا تو اس حوالے سے مزید تحقیقی کام کی ضرورت ہے۔
عمر بڑھنے کے ساتھ روزمرہ کے کام کرنے کی صلاحیت گھٹ جانے سے قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھتا ہے۔
اس سے قبل مارچ 2024 میں جرنل بی ایم جے اوپن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ورزش کرنے کے عادی افراد میں بے خوابی سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہو جاتا ہے۔
اس تحقیق میں 9 یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے 4339 افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔
ان افراد سے تحقیق کے آغاز میں ورزش کرنے کے دورانیے کو معلوم کیا گیا اور یہی سوالات ایک دہائی بعد دوبارہ پوچھے گئے۔
ان افراد سے بے خوابی کی علامات کے بارے میں بھی تفصیلات حاصل کی گئی تھیں۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ ہر ہفتے 2 یا اس سے زائد بار ورزش کرنے والے افراد میں بے خوابی کی علامات کا خطرہ 22 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔
ہفتہ وار چھٹی سے صحت پر مرتب ہونیوالے حیرت انگیز اثر کا انکشاف
2 ایسی عادات جن سے آپ ذیابیطس جیسے دائمی مرض سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں
روزمرہ کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنیوالے افراد میں جلد موت کا خطرہ بڑھتا ہے، تحقیق
ڈپریشن جیسے مرض کا شکار بنانے والی عام عادات
بلڈ شوگر جیسے مسئلے سے بچنے کا آسان ترین طریقہ
ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں میں کینسر سے متاثر ہونیکا خطرہ بڑھنے کا انکشاف
جوان افراد میں فالج جیسا جان لیوا مرض زیادہ عام ہوتا جا رہا ہے، تحقیق
وہ عام غذا جس کو زیادہ کھانا متعدد دائمی امراض اور موت کا خطرہ بڑھاتا ہے
ٹوائلٹ فلش کرنے کا یہ اثر جانتے ہیں؟
امراض قلب کی حیرت انگیز علامت جو جسم پر ظاہر ہوتی ہے
کافی کی مہک کو سونگھنے سے مزاج خوشگوار اور تناؤ گھٹ جاتا ہے، تحقیق
نزلہ زکام سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو اس آسان عادت کو آج ہی اپنالیں
تازہ ترین
• 6 منٹ پہلے بے خوابی کے عارضے سے فالج کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے، تحقیق
• 50 منٹ پہلے بھارت: طالبہ سے مبینہ زیادتی پر ہنگامے، طلبہ کی یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ، گاڑیاں نذرِ آتش کردیں
بھارت: طالبہ سے مبینہ زیادتی پر ہنگامے، طلبہ کی یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ، گاڑیاں نذرِ آتش کردیں
• 59 منٹ پہلے گوگل کروم میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف
گوگل کروم میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف
• 1 گھنٹے پہلے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگے تو بالکل لگنی چاہیے اور لگےگی بھی، ایمرجنسی کے اطلاق پر آئین بہت واضح ہے: اعظم نذیر تارڑ
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگے تو بالکل لگنی چاہیے اور لگےگی بھی، ایمرجنسی کے اطلاق پر آئین بہت واضح ہے: اعظم نذیر تارڑ
• 2 گھنٹے پہلے وفاق نے گزشتہ 2 سال کے دوران این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبرپختونخوا کو 2 ہزار 347 ارب روپے فراہم کیے
وفاق نے گزشتہ 2 سال کے دوران این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبرپختونخوا کو 2 ہزار 347 ارب روپے فراہم کیے
• 2 گھنٹے پہلے لانگ مارچ سے متعلق پارٹی کی کوئی خاص تیاری نہیں تھی، تاریخ تبدیل ہونے سے پارٹی کمزور ہوئی ہے: علی امین
لانگ مارچ سے متعلق پارٹی کی کوئی خاص تیاری نہیں تھی، تاریخ تبدیل ہونے سے پارٹی کمزور ہوئی ہے: علی امین
• 2 گھنٹے پہلے اے آئی گلوبل فریم ورک کیلئے مذاکرات کیلئے ممالک کو تیار کرنا آسان نہیں، بل گیٹس
اے آئی گلوبل فریم ورک کیلئے مذاکرات کیلئے ممالک کو تیار کرنا آسان نہیں، بل گیٹس
• 3 گھنٹے پہلے وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا
