• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 7:09 شام
  • پاکستان

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور افغانی کرنسی بھی برآمد ہوئی، سیکیورٹی ذرائع

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے عزمِ استحکام ویژن کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ان کے خلاف کامیاب کارروائی کی۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور افغانی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے