• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 12:48 شام
  • پاکستان

مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا، کارروائی دو اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی، رجسٹرار جوڈیشل کمیشن

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میر رضا کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کی سمری کی منظوری دے دی۔

ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کمیشن کی مدت میں توسیع کی سمری منظور کرلی ہے، تاہم توسیع کی حتمی منظوری کے لیے سندھ کابینہ کی توثیق باقی ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کی توثیق کے بعد آج یا کل کمیشن کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن کی توسیع کا عمل جاری ہے اور اس دوران کمیشن اپنی کارروائی جاری رکھے گا۔

دوسری جانب رجسٹرار جوڈیشل کمیشن کے مطابق تاحال کمیشن کو مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا۔

رجسٹرار کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کمیشن کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی، تاہم کابینہ سے جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کی منظوری لی جائے گی۔ کمیشن کی کارروائی دو اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن ایک ماہ کے لیے تشکیل دیا گیا تھا اور اس کی مدت 27 ستمبر کو ختم ہوچکی ہے، جبکہ مدت میں توسیع کے لیے سندھ کابینہ اور وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری ضروری ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے