• ستمبر 27, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 27, 2026 1:38 شام
  • پاکستان

سوشل میڈیا صارفین نے دولت کی نمائش کو نامناسب قرار دے دیا، وی لاگ پر ملا جلا ردعمل

پاکستان کے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی ایک نئے وی لاگ کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئے ہیں، جس میں عروب نے ایک ہی دن میں ایک کروڑ روپے خرچ کرنے کا چیلنج لیا۔

وی لاگ میں عروب جتوئی نے بتایا کہ انہوں نے پہلے ایک لگژری ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا جہاں بل تقریباً 50 ہزار روپے آیا، جس کے بعد انہوں نے جدید آئی فون خریدا جس کی قیمت تقریباً 10 لاکھ روپے تھی۔ بعد ازاں وہ جیولری شاپ گئیں جہاں سونے کے زیورات خریدے اور زیادہ تر رقم وہیں خرچ کر دی۔

View this post on Instagram

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کچھ صارفین نے کہا کہ عوام کے سامنے اس طرح دولت کی نمائش مناسب نہیں، جبکہ دیگر نے اسے غیر ضروری دکھاوا قرار دیا۔

کچھ افراد نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ پیسہ خرچ کرنے کا نہیں بلکہ اسے سوشل میڈیا پر دکھانے کا ہے۔ دوسری جانب چند صارفین کا کہنا تھا کہ تنقید کے باوجود ایسے وی لاگز سے یوٹیوبرز کو مزید شہرت اور آمدن حاصل ہوتی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے