• ستمبر 26, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 26, 2026 9:34 شام
  • پاکستان

ریسکیو 1122 کی ایمبولینس دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی لاشیں ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر رہی تھی، حکام

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں دھماکے کے بعد امدادی سرگرمیوں کے دوران زخمیوں کو منتقل کرنے والی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو امدادی کارکن شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق درازندہ دھماکے کے بعد درندہ صفت فتنۃ الخوارج نے مریض لے جانے والی ایمبولینس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو امدادی کارکن شہید ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس دھماکے کے سول مریضوں کو درازندہ سے ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر رہی تھی، اسی دوران خوارج کی جانب سے فائرنگ کی گئی جبکہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے بعد خوارج کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ درازندہ میں دھماکے کے جاں بحق افراد کی میتوں کی منتقلی کے دوران پیش آیا جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو 1122 نے بتایا کہ فائرنگ کے باوجود جاں بحق افراد کی میتوں کی منتقلی اور دیگر امدادی کارروائیاں بھی جاری رہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے