• ستمبر 26, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 26, 2026 4:02 شام
  • پاکستان

29 ستمبر کو صبح 5 پانچ بجے سری لنکا اور نیپال جبکہ صبح 10 بجے بنگلادیش اور ملائیشیا مدمقابل ہوں گے

ایشین گیمز کے مینز کرکٹ مقابلوں میں کوارٹر فائنل مرحلے کی لائن اپ مکمل ہوگئی جہاں بارش کے باعث کئی میچز متاثر ہوئے۔

گروپ اے میں نیپال اور جاپان کے درمیان میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد نیپال اور افغانستان نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ میزبان جاپان کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔

نیپال نے اس سے قبل افغانستان کو اپ سیٹ شکست دی تھی جبکہ جاپان کے خلاف میچ بارش سے متاثر ہو کر مکمل نہ ہو پایا۔

گروپ بی میں ملائیشیا اور عمان کے میچ میں ایک بھی گیند نہ کرائی جاسکی جس کے نتیجے میں ملائیشیا اور ہانگ کانگ نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔

کوارٹر فائنلز میں 28 ستمبر کو صبح 5 پانچ بجے پاکستان کا مقابلہ ہانگ کانگ اور صبح 10 بجے بھارت کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا۔

29 ستمبر کو صبح 5 پانچ بجے سری لنکا اور نیپال جبکہ صبح 10 بجے بنگلادیش اور ملائیشیا مدمقابل ہوں گے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے