آنکھوں کی بیماری کا علاج، نئی دوا امید کی کرن
بدنام زمانہ گینگسٹر کو شادی کیلیے 12 گھنٹے کی رہائی مل گئی
آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے
2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت
اسلام آباد: صدر آصف زرداری نے اسلام آباد سیف سٹی آرڈیننس کی منظوری دے دی، سیف سٹی کیمروں اور سرویلنس انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچانے پر بھاری جرمانے عائد ہوں گے۔
آرڈیننس کے مطابق سیف سٹی کیمروں یا انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچانے، نقصان کے لیے اکسانے یا ترغیب دینے پر مالی جرمانہ ہوگا، اور نقصان پہنچانے پر فی کیمرا 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکے گا۔
جلسے، جلوس، دھرنے، احتجاج یا ہڑتال میں نقصان کی صورت میں منتظمین بھی ذمہ دار قرار دیے جا سکیں گے، جب کہ نقصان کی لاگت کا تعین مجاز افسر فریقین کو شنوائی کا موقع دینے کے بعد کرے گا۔
ایف آئی اے پرانے الزامات پر نئی انکوائری نہیں کر سکتی، عدالت کا فیصلہ
فیصلے کے خلاف 30 دن کے اندر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد کے سامنے اپیل کا حق حاصل ہوگا، جرمانے یا نقصان کی رقم ادا نہ کرنے پر رقم لینڈ ریونیو کے طور پر وصول کی جائے گی۔
جرمانے اور نقصان کی مد میں وصول ہونے والی رقم سیف سٹی کیمروں کی مرمت اور تبدیلی پر خرچ ہوگی۔
