• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 3:48 شام
  • پاکستان

اوپن اے آئی کے ایک ایجنٹ نے آسٹریلیا کے حکومتی ہیلتھ کیئر سسٹم کو ہیک کرکے اہم فصیلات تک رسائی حاصل کی جبکہ سرور میں فائلز کو بھی تحریر کیا۔

آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اوپن اے آئی ایجنٹ کی اس ہیکنگ کے بارے میں بتایا۔

اوپن اے آئی کے محققین ایک اندرونی اے آئی ماڈل کی جانچ عوامی طبی سہولیات کے اخراجات کے لیے کر رہے تھے اور اس مقصد کے لیے اے آئی ایجنٹ کو انٹرنیٹ تک رسائی دی گئی۔

مگر اے آئی ایجنٹ کو جب بلاک کا سامنا ہوا تو اس نے یہ جواب قبول نہیں کیا اور ان رکاوٹوں کو توڑ کر تفصیلات کو حاصل کیا۔

آسٹریلیا کے میڈی کیئر اسٹیٹسٹکس رپورٹنگ پورٹل کو 18 جون کو ہیک کرکے عوامی اور خفیہ فائلز تک رسائی حاصل کی۔

اس مقصد کے لیے اے آئی ایجنٹ نے حکومتی سرور پر بھی اپنی ہدایات کا اضافہ کیا۔

آسٹریلیا کے وزیراعظم نے کہا کہ 'یہ صورتحال قابل قبول نہیں، میرے خیال میں اوپن اے آئی کو بہتر پروٹوکولز کو اپنانے کی ضرورت ہے اور انہیں خطرات سے آگاہ کرنا چاہیے'۔

اوپن اے آئی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ان کے اے آئی ماڈلز نے آسٹریلیا کے بارے میں سوالات کے جوابات سرچ کرتے ہوئے ایسے اقدامات کیے جو ہمارا مقصد نہیں تھے۔

ترجمان کے مطابق اے آئی ماڈلز نے طبی اعداد و شمار اور اندرونی فائلز کے نام تک رسائی حاصل کی۔

خوش قسمتی سے ایسے شواہد سامنے نہیں آئے جن سے علم ہوتا ہے کہ کسی فرد کا ڈیٹا متاثر ہوا یا ذاتی طبی تفصیلات تک رسائی حاصل کی گئی۔

مگر حکام کے مطابق ایک خودکار اے آئی ایجنٹ کی جانب سے ایک حکومتی سسٹم کی ہیکنگ کافی تشویشناک ہے۔

انتھونی البانیز نے کہا کہ 'میں نے اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین سے بات کرتے ہوئے اس واقعے پر خدشات کا اظہار کیا ہے'۔

انہوں نے اوپن اے آئی کی جانب سے تاخیر سے آگاہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

اوپن اے آئی کا دعویٰ ہے کہ اسے خود اس کا علم اگست میں ہوا، مگر اس نے 10 ستمبر تک انتظار کرنے کے بعد آسٹریلیا کی حکومت کو الرٹ کیا۔

اس وقت بھی کمپنی نے بس ایک ای میل پبلک سروسز آسٹریلیا کو بھیجی اور وزیراعظم انتھونی البانیز نے اس طریقہ کار کو ناقابل قبول اور مایوس کن قرار دیا۔

یہ پہلی بار ہے جب کسی اے آئی ماڈل کی جانب سے کسی حکومتی سسٹم کو ہیک کیا گیا مگر اس سے قبل بھی اے آئی ماڈلز مختلف کمپنیوں کے سرورز ٹیسٹنگ کے دوران ہیک کرچکے ہیں۔

میٹا کے نئے اسمارٹ گلاسز اور ورچوئل رئیلٹی گلاسز متعارف

اگلے سال کے آئی فونز 20 پرو کی لیکس کا سلسلہ ابھی سے شروع

میٹا نے فیس بک اور انسٹا گرام پوسٹس واٹس ایپ پر شیئر کرنا آسان بنا دیا

ایکس (ٹوئٹر) میں ایکس نمبر فیچر صارفین کیلئے متعارف

فون میں پانی جانے کی صورت میں اس کام کو سب سے پہلے کریں

اینڈرائیڈ فونز کی وہ خفیہ سیٹنگ جس سے آپ ڈیلیٹ میسجز پڑھ سکتے ہیں

دنیا کی کوئی حکومت اے آئی کے اثرات کیلئے تیار نہیں، بل گیٹس کا انتباہ

جی میل میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف

بغیر پائلٹ کے پرواز کرنے والے مسافر طیارے نے امریکا بھر کی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی

نویڈیا کے سربراہ نے اے آئی کے خطرات سے متعلق خدشات کو مسترد کردیا

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو آپ کو ضرور پسند آئے گا

سائنسدانوں نے بلیک ہولز کے ایک بڑے اسرار کو حل کرلیا

تازہ ترین

• 6 منٹ پہلے ایک اوپن اے آئی ایجنٹ نے آسٹریلیا کے ایک حکومتی نظام کو ہیک کرلیا

• 9 منٹ پہلے پہلے بھی کہا تھا اب دوبارہ کہوں گی کہ صبا فیصل کو مدد کی ضرورت ہے: حرا خان کا طنز

پہلے بھی کہا تھا اب دوبارہ کہوں گی کہ صبا فیصل کو مدد کی ضرورت ہے: حرا خان کا طنز

• 30 منٹ پہلے پی ٹی آئی رہنما مبشر اعوان کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، ڈی سی نے عدالت میں معافی مانگ لی

پی ٹی آئی رہنما مبشر اعوان کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، ڈی سی نے عدالت میں معافی مانگ لی

• 34 منٹ پہلے مصنوعی ذہانت کو ہتھیاروں کی دوڑ کا ایک اور میدان بننے سے روکنا ہوگا: اسحاق ڈار

مصنوعی ذہانت کو ہتھیاروں کی دوڑ کا ایک اور میدان بننے سے روکنا ہوگا: اسحاق ڈار

• 40 منٹ پہلے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

• 47 منٹ پہلے میٹا کے نئے اسمارٹ گلاسز اور ورچوئل رئیلٹی گلاسز متعارف

• 1 گھنٹے پہلے مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب

• 1 گھنٹے پہلے سنگجانی جلسہ کیس: اسد قیصر کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست خارج

سنگجانی جلسہ کیس: اسد قیصر کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست خارج

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے