• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 11:48 صبح
  • پاکستان

چھٹے آل پاکستان وزیر اعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ میں ملک بھر سے 81 ٹیمیں شریک ہیں

بلوچستان میں کھیلوں کے میدانوں کی رونقیں بحال ہوگئیں، کوئٹہ ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں فٹبال میلہ سج گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایوب اسپورٹس کمپلیکس کوئٹہ میں چھٹے آل پاکستان وزیر اعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کا شاندار آغاز ہوگیا۔

چھٹے آل پاکستان وزیر اعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ میں ملک بھر سے 81 ٹیمیں شریک ہیں۔

افتتاحی میچ میں بلوچ کلب نوشکی نے افغان کلب چمن کے خلاف ایک صفر سے کامیابی حاصل کرکے بھرپور داد سمیٹی۔

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے محکمہ ماہی گیری حاجی برکت رند ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

سیکرٹری کھیل دُرا بلوچ اور ڈی جی کھیل یاسر بازئی سمیت کھیلوں سے وابستہ دیگرشخصیات نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

فٹبال گولڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 30 لاکھ، رنر اپ کو 15 لاکھ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے