13 افراد کا سفاک قاتل 40 سال بعد جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار
6 سالہ بچی نے روبک کیوب کا ورلڈ ریکارڈ دو بار توڑ دیا
8 لاکھ عمارتوں کا نیویارک : ٹرک ڈرائیور کے شوق نے دنیا کو حیران کردیا
کیا 2026 کے اختتام سے قبل دنیا ختم ہو جائے گی؟ 66 سال پرانی پیشگوئی نے سنسنی پھیلادی
واشنگٹن: امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف دھمکی آمیز بیانات کا سلسلہ فوری بند کریں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹر نے کہا کہ ایرانی عوام کو تباہ کرنے کی بات کرنا جنگی جرم اور بربریت کے مترادف ہے۔
رپورٹس کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ امریکا کو خود کو ایسی کارروائی سے کبھی وابستہ نہیں کرنا چاہیے۔
رپورٹس کے مطابق سینیٹر برنی سینڈرز نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں موجودہ تنازع کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا ہے۔
سینیٹر برنی سینڈرز نے کانگریس سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات اُٹھائیں۔
برنی کا کہنا تھا کہ نہیں جنابِ صدر! ہمیں ایران کے عوام کو تباہ نہیں کرنا چاہیے، یہ جنگی جرم، بربریت اور ایسی چیز ہے جس سے امریکا کو کبھی وابستہ نہیں ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ ایران کی دہشت گرد رجیم بہت برے طرزِ عمل کا مظاہرہ کر رہی ہے، یقین ہے مڈ ٹرم الیکشن کے بعد تہران سے ڈیل ہو جائے گی۔
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے 3 شرائط پیش کردیں
اُن کا کہنا تھا کہ میں بڑے فیصلے کا اعلان کرنے جا رہا ہوں، مجھے فیصلہ کرنا ہے کہ ایران کو تباہ کر دوں یا انہیں دوبارہ پنپنے دوں۔
