• ستمبر 23, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 23, 2026 1:40 شام
  • پاکستان

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ تربت کےعلاقے جوسک میں سیکیورٹی فورسزنے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشتگردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز نے ضلع تربت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ تربت کےعلاقے جوسک میں سیکیورٹی فورسزنے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد جہنم واصل کردیئے، فرار ہونے والے دہشتگردوں کا تعاقب اورعلاقے میں سرچ، کلیئرنس اورسینیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری ہیں*

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے