• ستمبر 23, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 23, 2026 1:02 شام
  • پاکستان

جو روٹ اس سے قبل بھی ٹنڈولکر کے کئی ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں

انگلینڈ کے اسٹار بیٹر جو روٹ نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔

چیسٹر لی اسٹریٹ میں کھیلے گئے میچ کے دوران روٹ نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کے 23 ہزار رنز مکمل کیے اور یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے آٹھویں جبکہ پہلے انگلش بلے باز بن گئے۔

Vintage Root 🤌 23,000 international runs and counting 😮‍💨 Follow along live 👉 https://t.co/gPrv7HKN7K pic.twitter.com/LZU58Q8RaVgoogletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-story-2'); }); — England Cricket (@englandcricket) September 22, 2026

Vintage Root 🤌 23,000 international runs and counting 😮‍💨 Follow along live 👉 https://t.co/gPrv7HKN7K pic.twitter.com/LZU58Q8RaV

دلچسپ بات یہ ہے کہ روٹ نے یہ سنگ میل 521 اننگز میں حاصل کیا جبکہ ٹنڈولکر نے یہ کارنامہ 522 اننگز میں انجام دیا تھا۔

یوں انہوں نے تیز ترین 23 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والوں کی فہرست میں سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس فہرست میں ویرات کوہلی پہلے نمبر پر ہیں جنہوں نے صرف 490 اننگز میں 23 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

جو روٹ سے قبل ٹنڈولکر، کوہلی، کمار سنگاکارا، رکی پونٹنگ، مہیلا جے وردھنے، جیک کیلس اور راہول ڈریوڈ یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

35 سالہ روٹ نے میچ میں 52 گیندوں پر 44 رنز بنائے، جس میں 5 چوکے شامل تھے۔ وہ اب 23041 بین الاقوامی رنز کے ساتھ فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔

23,000 international runs for Joe Root 👑 An absolute LEGEND of the game 🐐 pic.twitter.com/HKoOsGqFUL — England's Barmy Army 🏴󠁧󠁢󠁥󠁮󠁧󠁿🎺 (@TheBarmyArmy) September 22, 2026

23,000 international runs for Joe Root 👑 An absolute LEGEND of the game 🐐 pic.twitter.com/HKoOsGqFUL

جو روٹ اس سے قبل بھی ٹنڈولکر کے کئی ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے