• ستمبر 23, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 23, 2026 1:49 صبح
  • پاکستان

چیف سیکریٹری سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن کیسز کے حوالے سے ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا

حکومت سندھ نے ریٹائرمنٹ یا عہدہ چھوڑنے اور تبادلوں کے باوجود سرکای گاڑیاں اپنے پاس رکھنے والے عہدیداروں سے مذکورہ گاڑیاں فوری واپس لینے کا حکم دے دیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ کی صدارت میں منعقدہ سیکریٹریز کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں تمام فیلڈ فارمیشنز کو مالیاتی قوانین کی سخت پابندی اور تمام محکموں کو سرکاری گاڑیوں کا ازسرنو جائزہ لینے اور صرف مجاز مقصد کے لیے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں تبادلوں، ریٹائرمنٹ یا عہدہ چھوڑنے کے بعد بھی اپنے پاس رکھی گئی سرکاری گاڑیاں فوری واپس لینے کا حکم دیا گیا، سرکاری گاڑیوں کے غیر متعلقہ اور غیر قانونی استعمال کو فوری طور پر روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیکریٹریز کمیٹی نے سرکاری وسائل کے استعمال میں شفافیت، مالیاتی ڈسپلن اور جواب دہی کے اعلیٰ معیار برقرار رکھنے کا حکم دیا اور آڈٹ اعتراضات کے فوری تصفیے، بجٹ پلاننگ اور اخراجات کی باقاعدہ منظوری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن کیسز کی بروقت اور بلا تاخیر منظوری کے لیے محکمہ قانون میں پنشن کیسز ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور پنشن ڈیسک میں ڈپٹی سیکریٹری (جنرل) اور سیکشن آفیسر (ایڈمن) کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ یہ ڈیسک پنشن، گریچوئٹی اور فیملی پنشن کیسز کی تفتیش اور فوری حل کی نگرانی کرے گا، تمام سرکاری دفاتر، اداروں اور فیلڈ فارمیشنز میں فوری طور پر فائر سیفٹی آڈٹ کرانے کا حکم دیا گیا۔

چیف سیکریٹری سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں فائر فائٹنگ آلات، ہنگامی اخراج اور برقی نظام کی جامع جانچ پڑتال کی ہدایت کرتے ہوئے عمارتوں میں آگ بجھانے کے عملے کے لیے آگاہی اور ایمرجنسی مشقیں منعقد کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے