6 سالہ بچی نے روبک کیوب کا ورلڈ ریکارڈ دو بار توڑ دیا
8 لاکھ عمارتوں کا نیویارک : ٹرک ڈرائیور کے شوق نے دنیا کو حیران کردیا
کیا 2026 کے اختتام سے قبل دنیا ختم ہو جائے گی؟ 66 سال پرانی پیشگوئی نے سنسنی پھیلادی
پرانا سامان خریدنے والی فیملی کو سوٹ کیس سے کیا ملا؟ دل دہلا دینے والا واقعہ
فیصل آباد : محکمہ زراعت نے ٹماٹر کی کاشت کے لیے نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔
محکمہ زراعت نے پیداواری منصوبہ ٹماٹر 2026-27 میں کسانوں کو ٹماٹر کی بہتر پیداوار کے لیے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فروری میں کاشت کی جانے والی فصل جون تک تیار ہو جاتی ہے تاہم اس دوران گرمی بڑھنے کے باعث پیداوار کم اور نقصان کا امکان زیادہ ہوتا ہے، اس لیے نومبر میں کاشت کو ترجیح دینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
پرنسپل سائنٹسٹ سبزیات آری ڈاکٹر سجاد سعید نے بتایا کہ صوبہ پنجاب میں ٹماٹر کو میدانی اور پہاڑی، دونوں علاقوں میں مختلف اوقات پر کاشت کیا جا سکتا ہے۔ عام اقسام میں نادر اور نقیب نمایاں ہیں جو ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد نے تیار کی ہیں اور بیماریوں کے خلاف اچھی مزاحمت رکھتی ہیں۔
یہ پڑھیں: موسم سرما میں سبزیوں کیلیے کاشتکاروں کو اہم مشورہ
اس کے علاوہ ہائبرڈ اقسام میں سہار F-1، سٹینل F-1، سوہیل F-1 اور شرف F-1 نمایاں ہیں، جبکہ نجی شعبے کی نیاب ٹماٹر ہائبرڈ نمبر 21 بھی خزاں کی فصل کے لیے موزوں قرار دی گئی ہے۔
انہوں نے بیج کی شرح کے حوالے سے بتایا کہ ایک ایکڑ کی نرسری کے لیے 70 سے 80 گرام بیج بہترین جبکہ 50 گرام بیج بھی قابلِ قبول نتائج دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زمین کی تیاری کے لئے ایک مرتبہ مٹی پلٹنے والا حل چلانا ضروری ہے اور پنیری کی منتقلی سے دو ماہ پہلے 8 تا 10 ٹن فی ایکڑ گوبر کی کھاد زمین میں ملا دینی چاہیئے اور زمین کو اچھی طرح ہموار کر یں۔
سجاد سعید نے کہا کہ کھیت کو ایک کنال کے کیاروں میں تقسیم کرکے ٹماٹر کی قسم کو مد نظر رکھتے ہوئے 4 تا 5 فٹ چوڑی پٹریاں بنائیں اور پودوں کا درمیانی فاصلہ ڈیڑھ فٹ رکھیں تاہم اگر پٹڑی کے دونوں اطراف فصل کاشت کرنا مقصود ہو تو پٹریوں کی چوڑائی 6 فٹ کر لیں۔
