• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 5:38 شام
  • پاکستان

حکومت نے وزیراعظم کی واپسی اور آئی ایم ایف مذاکرات تک مہلت مانگی ہے، لیاقت بلوچ

پٹرولیم لیوی کے خاتمے اور عوامی ریلیف کے لیے جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج جاری ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ سکھر پہنچ گیا ہے۔ ٹرین مارچ کا مختلف ریلوے اسٹیشنز پر عوام کی جانب سے فقید المثال استقبال کیا گیا۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی پُرامن جمہوری و آئینی مزاحمت نے نئی سیاسی تاریخ رقم کی ہے، 510 سڑکوں کی بندش اور 40 مقامات پر دھرنوں نے حکومت پر مسلسل دباؤ بڑھایا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو پٹرول لیوی خاتمے اور متبادل آمدن کے لیے 6 قابل عمل تجاویز پیش کردیں، حکومت اپنی کمزوریوں کے باعث ضروری اور بنیادی اقدامات سے ہچکچا رہی ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت نے وزیراعظم کی واپسی اور آئی ایم ایف مذاکرات تک مہلت مانگی ہے، تاخیری حربے نہیں چلیں گے، اسلام آباد سپر لانگ مارچ کا فیصلہ اٹل ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پٹرول لیوی بھتہ کے خاتمے کے اعلان تک لانگ مارچ اور احتجاج جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے 27 ستمبر کے احتجاج کی آڑ میں گمراہ کن پروپیگنڈا کر رہی ہے، ہائی کورٹ کے فیصلے کی من پسند تشریح کر کے توہین عدالت کی جا رہی ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت نے خود راستے بند کر کے عوام کو شدید اذیت ناک صورتحال سے دوچار کر دیا، پی ٹی آئی کو پُرامن احتجاج کا آئینی و سیاسی حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کسی صورت پی ٹی آئی کے ساتھ حکومتی انجینئرڈ تصادم نہیں ہونے دے گی، سپر لانگ مارچ کے ملتان سے اگلے مرحلے کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے