• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 1:28 شام
  • پاکستان

معاذ کی سنچری کی رائیگاں گئی اور اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز نے ہدف 20 گیندیں قبل ہی دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا

پاکستانی بیٹر معاذ صداقت نے کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے فائنل میں شاندار سنچری بنا کر تاریخ رقم کردی۔

جمیکا کنگز مین کی نمائندگی کرتے ہوئے معاذ نے اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز کے خلاف 58 گیندوں پر 114 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔

اس اننگز کے ساتھ معاذ فرنچائز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی اور سی پی ایل کی تاریخ میں فائنل میں سنچری بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے۔

اس سے قبل ایلیمینیٹر میچ میں بھی معاذ صداقت نے 49 گیندوں پر 112 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر سی پی ایل کی تاریخ کے کم عمر ترین سنچورین ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

MAAZ SADAQAT! You are unbelievable! 💯 Sadaqat becomes the first player in CPL history to score a century in a 𝐂𝐏𝐋 𝐅𝐢𝐧𝐚𝐥! 🇦🇬x🇯🇲#CPL26 #CPLFINAL #ABFvJK #CricketPlayedLouder #RepublicBank pic.twitter.com/teSFlLTgCD .related-stories-inner .col-md-2 { width: 100%; max-width: 100%; flex: 0 0 100%; margin-bottom: 12px; } .related-stories h4{ font-size: 25px !important; } .related-stories-items { display: flex; align-items: center; gap: 10px; padding: 8px 0; } .related-str-bx img { width: 100px; height: auto; object-fit: cover; border-radius: 4px; } .related-stories-items p a { font-size: 23px !important; font-style: normal !important; } — CPL T20 (@CPL) September 21, 2026

MAAZ SADAQAT! You are unbelievable! 💯 Sadaqat becomes the first player in CPL history to score a century in a 𝐂𝐏𝐋 𝐅𝐢𝐧𝐚𝐥! 🇦🇬x🇯🇲#CPL26 #CPLFINAL #ABFvJK #CricketPlayedLouder #RepublicBank pic.twitter.com/teSFlLTgCD

جمیکا کنگز مین نے معاذ کی سنچری کی بدولت 170 رنز بنائے تاہم اینٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز نے ہدف 20 گیندیں قبل ہی دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

𝐒𝐨𝐚𝐫, 𝐅𝐚𝐥𝐜𝐨𝐧𝐬 𝐒𝐨𝐚𝐫! 🇦🇬🏆 𝐓𝐡𝐞 𝐀𝐧𝐭𝐢𝐠𝐮𝐚 & 𝐁𝐚𝐫𝐛𝐮𝐝𝐚 𝐅𝐚𝐥𝐜𝐨𝐧𝐬 𝐚𝐫𝐞 𝐭𝐡𝐞 𝐑𝐞𝐩𝐮𝐛𝐥𝐢𝐜 𝐁𝐚𝐧𝐤 𝐂𝐏𝐋 𝐂𝐡𝐚𝐦𝐩𝐢𝐨𝐧𝐬2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣!🇦🇬x🇯🇲#CPL26 #CPLFINAL #ABFvJK #CricketPlayedLouder pic.twitter.com/LGM16Cr7Uo — CPL T20 (@CPL) September 21, 2026

𝐒𝐨𝐚𝐫, 𝐅𝐚𝐥𝐜𝐨𝐧𝐬 𝐒𝐨𝐚𝐫! 🇦🇬🏆 𝐓𝐡𝐞 𝐀𝐧𝐭𝐢𝐠𝐮𝐚 & 𝐁𝐚𝐫𝐛𝐮𝐝𝐚 𝐅𝐚𝐥𝐜𝐨𝐧𝐬 𝐚𝐫𝐞 𝐭𝐡𝐞 𝐑𝐞𝐩𝐮𝐛𝐥𝐢𝐜 𝐁𝐚𝐧𝐤 𝐂𝐏𝐋 𝐂𝐡𝐚𝐦𝐩𝐢𝐨𝐧𝐬2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣!🇦🇬x🇯🇲#CPL26 #CPLFINAL #ABFvJK #CricketPlayedLouder pic.twitter.com/LGM16Cr7Uo

معاذ نے سی پی ایل 2026 میں سات میچز کے دوران 363 رنز بنائے، ان کی بیٹنگ اوسط 60.50 اور اسٹرائیک ریٹ 174.52 رہا۔

فائنل میں 114 رنز کی اننگز نے انہیں سی پی ایل فائنل میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ بھی دلا دیا جہاں انہوں نے لینڈل سمنز اور برینڈن کنگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پی ایس ایل اور سی پی ایل میں رواں سال معاذ کے مجموعی رنز 653 ہوچکے ہیں جبکہ ان کے نام دو سنچریاں اور دو نصف سنچریاں بھی ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے