• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 1:16 صبح
  • پاکستان

آسٹریلیا نے زمبابوے کو تیسرے اور آخری میچ میں شکست دے کر سیریز 0-3 سے جیتی

آسٹریلیا نے سیریز کے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 وکٹ سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا نے سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی۔

ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے کپتان سکندر رضا 81 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ کریگ اروائن 59، انوسینٹ کائیا 55، برائن بینیٹ 30، بریڈ ایونز 11، برینڈن ٹیلر 9، بین کرَن 7، ارنسٹ ماسُکو 3، ویزلے مادھیویر اور گریم کریمر 1، 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

کینگروز کی جانب سے نیتھن ایلِس نے 3 جبکہ اسپینسر جانسن اور ایڈم زمپا نے 2، 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم مطلوبہ ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر 1 گیند قبل حاصل کیا۔

مہمان ٹیم کی جانب سے جوش انگلس نے 103 رنز بنا کر فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ نیتھن ایلِس 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

دیگر بلے بازوں میں ایلکس کیرے 34، کُوپر کونولی 21، اولیور پیکے 19، ایڈم زمپا 9، کپتان مچل مارش 8، ٹریوس ہیڈ 6، میٹ رینشا 4 اور زیویئر بارٹلیٹ 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسپینسر جانسن 7 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔

زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز نے 4 جبکہ سکندر رضا اور گریم کریمر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ویزلے مادھیویر نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے