شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ
جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی
آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد
لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
صدر ٹرمپ ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان سے ملاقات کےلیے تیار ہو گئے ساتھ ہی ایران کو تباہ کرنےکی دھمکی بھی دے دی۔
صدرٹرمپ نے فاکس نیوز سے گفتگو میں بتایا ایرانی صدر سے ملاقات جنرل اسمبلی کےسائیڈ لائن پر ہوسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران سےمتعلق جلد فیصلہ کرنے والا ہوں، مستقبل قریب میں بہت اہم پیش رفت ہونے والی ہے، ایران سے متعلق تین آپشن زیرغور ہیں جس میں ایران کو تباہ کرنا، اسے معاشی طور پر برباد ہونے دینا یا معاہدہ کرنا۔
امریکی صدر نے کہا اس سے پہلے کہ پوری ایرانی قوم کو تباہ کردوں، بہتر ہو گا ایران اپنا رویہ درست کر لے، میں اس وقت فیصلہ سازی کے مرحلےمیں ہوں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میز پر موجود آپشنز میں ایران سےکوئی معاہدہ کرنا شامل ہے سوال یہ ہےکہ میز پر موجود آپشنز پر کب عمل کرنا ہے، سوال یہ ہےکہ ایران کو مکمل تباہ کروں یا نہیں، بہتر یہی ہےکہ ایران اپنا رویہ درست کر لے۔
