• ستمبر 20, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 20, 2026 11:18 صبح
  • پاکستان

خاتون نے لاٹری کے دو ٹکٹ خریدے اور دونوں میں انعام جیتے

امریکا ایک خاتون نے گاڑی کی نمبر پلیٹ کے ہندسے استعمال کر کے بڑا انعام جیت لیا۔

ریاست ورجینیا کے شہر نورفوک کی ایک خاتون نے لائسنس پلیٹوں ایک ہی نمبروں کا سیٹ بار بار دیکھ کر (6-1-1-8-0) لاٹری کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

خاتون نے انہی نمبروں کو استعمال کرتے ہوئے ایک قرعہ اندازی کے لیے آن لائن دو لاٹری ٹکٹ خریدے۔ قسمت نے ساتھ دیا اور دونوں ٹکٹوں پر یہی نمبرز نکل آئے۔

یوں خاتون نے 50، 50 ہزار ڈالر کے دو انعامات جیت لیے اور مجموعی طور پر ایک لاکھ ڈالر کی رقم حاصل کر لی۔

ورجینیا لاٹری حکام کے مطابق، خوشی کے اس لمحے کو یاد کرتے ہوئے خاتون نے کہا کہ جب انہوں نے وہ صفر دیکھے تو انہیں لگا کہ شاید وہ ڈبل دیکھ رہی ہیں۔ بعد ازاں وہ انعام دیکھ کر چیخنے لگیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے